١٠۔١ موت کے وقت یہ صحیفے لپیٹ دیئے جاتے ہیں، پھر قیامت والے دن حساب کے لئے کھول دیئے جائیں گے، جنہیں ہر شخص دیکھ لے گا بلکہ ہاتھوں میں پکڑا دیئے جائیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
6 Muhammad Junagarhi
اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جب نامہ اعمال منتشر کردیئے جائیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاِذَا الصُّحُفُ ﴾ اور جب وہ اعمال نامے جو عمل کرنے والوں کے اچھے برے اعمال پر مشتمل ہوں گے ﴿ نُشِرَتْ﴾ ان کو الگ الگ کرکے عمل کرنے والوں کو تقسیم کردیا جائے گا۔ پس کسی نے اپنا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں لے رکھا ہوگا اور کسی نے بائیں ہاتھ میں لے رکھا ہوگا یا اپنی پیٹھ پیچھے چھپا رکھا ہوگا۔