مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے،
English Sahih:
Honorable Owner of the Throne,
1 Abul A'ala Maududi
عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے
2 Ahmed Raza Khan
عزت والے عرش کا مالک،
3 Ahmed Ali
عرش کا مالک بڑی شان والا
4 Ahsanul Bayan
عرش کا مالک عظمت والا ہے۔ (۱)
۱۵۔۱یعنی تمام مخلوقات سے معظم اور بلند ہے اور عرش، جو سب سے اوپر ہے وہ اس کا مستقر ہے جیسا کہ صحابہ و تابعین اور محدثین کا عقیدہ ہے۔ المجید صاحب فضل و کرم۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
عرش کا مالک بڑی شان والا
6 Muhammad Junagarhi
عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ عرش کامالک (اور) بڑی شان والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ صاحبِ عرش مجید ہے
9 Tafsir Jalalayn
عرش کا مالک بڑی شان والا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ﴾ یعنی عرش عظیم کا مالک ہے ، جس عرش کی عظمت کا یہ عالم ہے کہ وہ آسمانوں، زمین اور کرسی کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس کرسی کی عرش کے ساتھ وہی نسبت ہے جو ایک چٹیل میدان میں پڑے ہوئے حلقے (کڑے )کی نسبت زمین سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عرش کا ذکر خاص طور پر اس کی عظمت کی وجہ سے کیا، نیز عرش کو تمام مخلوقات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے قرب کی خصوصیت حاصل ہے۔ زیر کی قرات کی صورت میں ﴿المجید﴾ عرش کی نعمت ہے اور رفع کی قراءت کی صورت میں یہ اللہ کی نعت ہے اور مجد اوصاف کی وسعت اور ان کی عظمت کو کہتے ہیں۔