اور رات کی قسم جب گزر چلے (مراد ہر شب ہے یا بطورِ خاص شبِ مزدلفہ یا شبِ قدر)،
English Sahih:
And [by] the night when it passes,
1 Abul A'ala Maududi
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو
2 Ahmed Raza Khan
اور رات کی جب چل دے
3 Ahmed Ali
اور رات کی جب وہ گزر جائے
4 Ahsanul Bayan
رات جب چلنے لگے۔ (۱)
٤۔۱یعنی جب آئے اور جب جائے، کیونکہ سیر (چلنا) آتے جاتے دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور رات کی جب جانے لگے
6 Muhammad Junagarhi
اور رات کی جب وه چلنے لگے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور رات کی جبکہ (جانے کیلئے) چلنے لگے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور رات کی جب وہ جانے لگے
9 Tafsir Jalalayn
اور رات کی جب جانے لگے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالَّیْلِ اِذَا یَسْرِ﴾ ” اور رات کی (قسم )جب جانے لگے۔ “ یعنی اس کے گزرنے اور بندوں پر اپنی تاریکی کی چادر تان دینے کے وقت، پس بندے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور حکمت کی بنا پر آرام اور استراحت کرتے ہیں اور مطمئن ہوتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur raat ki jab woh chal kharri ho ( kay aakhirat mein jaza o saza zaroor hogi )