جن کا مثل (دنیا کے) ملکوں میں (کوئی بھی) پیدا نہیں کیا گیا،
English Sahih:
The likes of whom had never been created in the land?
1 Abul A'ala Maududi
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟
2 Ahmed Raza Khan
کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا
3 Ahmed Ali
کہ ان جیسا شہرو ں میں پیدا نہیں کیا گیا
4 Ahsanul Bayan
جس کی مانند کوئی قوم ملکوں میں پیدا نہیں (۱) ہوئی۔
۸۔۱یعنی ان جیسی دراز قامت اور قوت وطاقت والی قوم کوئی اور پیدا نہیں ہوئی، یہ قوم کہا کرتی تھی (من اشد منا قوۃ) ہم سے زیادہ کوئی طاقتور ہے؟
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
6 Muhammad Junagarhi
جس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی
7 Muhammad Hussain Najafi
جن کامثل (دنیا کے) شہروں میں پیدا نہیں کیا گیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس کا مثل دوسرے شہروں میں نہیں پیدا ہوا ہے
9 Tafsir Jalalayn
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
10 Tafsir as-Saadi
﴿الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُہَا فِی الْبِلَادِ﴾ یعنی تمام شہروں میں طاقت اور سختی میں ، قوم عاد جیسا کوئی نہ تھا۔ جیسا کہ ان کے نبی حضرت ہود علیہ السلام نے ان سے فرمایا : ﴿ وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِن بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً فَاذْكُرُوا آلَاءَ اللّٰـهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾( لاعراف :7؍69) ” اور یاد کرو جب اللہ نے تمہیں قوم نوح کے بعد خلیفہ بنایا ، اور ڈیل ڈول میں تمہیں خوب تنومند کیا۔ پس اللہ کی نعمتوں کا یاد کرو ، شاید کہ تم فلاح پاؤ۔“
11 Mufti Taqi Usmani
jiss kay barabar duniya kay mulkon mein koi aur qoam peda nahi ki gaee ?