Skip to main content

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ

O you who believe!
يَٰٓأَيُّهَا
اے لوگو
O you who believe!
ٱلَّذِينَ
جو
O you who believe!
ءَامَنُوا۟
ایمان لائے ہو
Fear
ٱتَّقُوا۟
ڈرو
Allah
ٱللَّهَ
اللہ سے
and be
وَكُونُوا۟
اور ہوجاؤ
with
مَعَ
کے ساتھ
those who are truthful
ٱلصَّٰدِقِينَ
سچے لوگوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو

English Sahih:

O you who have believed, fear Allah and be with those who are true.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو

احمد علی Ahmed Ali

اے ایمان والو! الله سے ڈرتے رہو اور سچوں کے ساتھ رہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اے ایمان والو! اللہ تعالٰی سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو (١)

١١٩۔١ سچائی ہی کی وجہ سے اللہ تعالٰی نے ان تینوں صحابہ کی غلطی نہ صرف معاف فرما دی بلکہ ان کی توبہ کو قرآن بنا کر نازل فرما دیا۔ رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ۔ اس لئے مومنین کو حکم دیا گیا کہ اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔ اس کا مطلب یہ ہی کہ جس کے اندر تقوٰی (یعنی اللہ کا خوف) ہوگا، وہ سچا بھی ہوگا اور جو جھوٹا ہوگا، سمجھ لو کہ اس کا دل تقویٰ سے خالی ہے۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ مومن سے کچھ اور کوتاہیوں کا صدور تو ہو سکتا ہے لیکن وہ جھوٹا نہیں ہوتا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ایمان والواللہ سے ڈرو اور صادقین کے ساتھ ہوجاؤ

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرتے رہو اور اہلِ صدق (کی معیت) میں شامل رہو،