Skip to main content

وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ ۗ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَمَاتُوْا وَهُمْ فٰسِقُوْنَ

walā
وَلَا
And not
اور نہ
tuṣalli
تُصَلِّ
you pray
تم جنازہ پڑھو
ʿalā
عَلَىٰٓ
for
پر
aḥadin
أَحَدٍ
any
کسی ایک (پر)
min'hum
مِّنْهُم
of them
ان میں سے جو
māta
مَّاتَ
who dies
مر جائے
abadan
أَبَدًا
ever
کبھی بھی
walā
وَلَا
and not
اور نہ
taqum
تَقُمْ
you stand
تم کھڑے ہو
ʿalā
عَلَىٰ
by
پر
qabrihi
قَبْرِهِۦٓۖ
his grave
اس کی قبر (پر )
innahum
إِنَّهُمْ
Indeed they
کیونکہ
kafarū
كَفَرُوا۟
disbelieved
انہوں نے کفر کیا
bil-lahi
بِٱللَّهِ
in Allah
اللہ کا
warasūlihi
وَرَسُولِهِۦ
and His Messenger
اور اس کے رسول کا
wamātū
وَمَاتُوا۟
and died
اور وہ مرگئے
wahum
وَهُمْ
while they were
اور وہ
fāsiqūna
فَٰسِقُونَ
defiantly disobedient
نافرمان تھے

طاہر القادری:

اور آپ کبھی بھی ان (منافقوں) میں سے جو کوئی مر جائے اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھیں اور نہ ہی آپ اس کی قبر پر کھڑے ہوں (کیونکہ آپ کا کسی جگہ قدم رکھنا بھی رحمت و برکت کا باعث ہوتا ہے اور یہ آپ کی رحمت و برکت کے حق دار نہیں ہیں)۔ بیشک انہوں نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کفر کیا اور وہ نافرمان ہونے کی حالت میں ہی مر گئے،

English Sahih:

And do not pray [the funeral prayer, O Muhammad], over any of them who has died – ever – or stand at his grave. Indeed, they disbelieved in Allah and His Messenger and died while they were defiantly disobedient.

1 Abul A'ala Maududi

اور آئندہ ان میں سے جو کوئی مرے اس کی نماز جنازہ بھی تم ہرگز نہ پڑھنا اور نہ کبھی اس کی قبر پر کھڑے ہونا کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ کفر کیا ہے اور وہ مرے ہیں اس حال میں کہ وہ فاسق تھے