اور آسمان کی قَسم اور اس (قوت) کی قَسم جس نے اسے (اذنِ الٰہی سے ایک وسیع کائنات کی شکل میں) تعمیر کیا،
English Sahih:
And [by] the sky and He who constructed it
1 Abul A'ala Maududi
اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا
2 Ahmed Raza Khan
اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم،
3 Ahmed Ali
اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا
4 Ahsanul Bayan
قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی۔ (۱)
۵۔۱یا اس ذات کی جسے اس نے بنایا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا
6 Muhammad Junagarhi
قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور آسمان کی اور اس (ذات) کی جس نے اسے بنایا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا والسماء وما بنھا یعنی اس ذات کی قسم جس نے اس کو بنایا، اس معنی کے اعتبار سے مابمعنی من ہے اور اگر ترجمہ یہ کیا جائے کہ قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی، اس صورت میں ما مصدر یہ ہوگا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا﴾ ” اور آسمان کی اور جس نے اسے بنایا۔“ اس میں احتمال ہے کہ ماموصولہ ہو ، تب یہ قسم آسمان اور اس کے بنانے والے، یعنی اللہ تعالیٰ کی ہے۔ یہ بھی احتمال ہے کہ مامصدریہ ہو، تب قسم آسمان اور اس کے بنانے کی ہے جو مضبوطی ،مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ بنانے پر قادر ہونے کی غایت وانتہا ہے ۔ اسی کے مانند اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے : ﴿وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا ﴾ ” اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا۔ “ یعنی زمین کو پھیلایا اور اس کو وسعت عطا کی، تب اس وقت مخلوق اس سے ہر قسم کا فائدہ اٹھانے پر قادر ہوئی۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur qasam hai aasman ki , aur uss ki jiss ney ussay banaya ,