Skip to main content

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰٮهَا ۖ

Indeed
قَدْ
یقیناً
he succeeds
أَفْلَحَ
فلاح پا گیا
who
مَن
جس نے
purifies it
زَكَّىٰهَا
پاک کیا اس کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا

English Sahih:

He has succeeded who purifies it,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے ستھرا کیا

احمد علی Ahmed Ali

بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا (١)۔

٩۔١ شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ اخروی فوز و فلاح سے ہمکنار ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بےشک وہ شخص فلاح پاگیا جس نے اس (نفس) کا تزکیہ کیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنالیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک وہ شخص فلاح پا گیا جس نے اس (نفس) کو (رذائل سے) پاک کر لیا (اور اس میں نیکی کی نشو و نما کی)،