Within which are correct writings [i.e., rulings and laws].
1 Abul A'ala Maududi
جن میں بالکل راست اور درست تحریریں لکھی ہوئی ہوں
2 Ahmed Raza Khan
ان میں سیدھی باتیں لکھی ہیں
3 Ahmed Ali
جن میں درست مضامین لکھے ہوں
4 Ahsanul Bayan
جن میں صحیح اور درست احکام ہوں۔ (۱)
۳۔۱ یہاں کتب سے مراد احکام دینیہ، قیمہ، معتدل اور سیدھے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جن میں (مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں
6 Muhammad Junagarhi
جن میں صحیح اور درست احکام ہوں
7 Muhammad Hussain Najafi
جن میں بالکل درست باتیں لکھی ہوئی ہوں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جن میں قیمتی اور مضبوط باتیں لکھی ہوئی ہیں
9 Tafsir Jalalayn
جن میں مستحکم (آیتیں) لکھی ہوئی ہیں فیھا کتب قیمۃ یہاں کتب سے مراد احکام دینیہ ہیں اور قیمۃ سیدھے اور معتدل راستہ کو کہتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
اس لیے صحیفوں کے بارے میں فرمایا:﴿ فِيهَا﴾ ان صحیفوں میں ﴿ کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ﴾ سچی خبریں اور عدل پر مبنی احکام ہیں جو حق اور راہ راست کی طرف راہ نمائی کرتے ہیں ۔ جب ان کے پاس یہ واضح دلیل آجاتی ہے تب اس وقت طالب حق اور وہ شخص جس کا مقصد طلب حق نہیں ہے، دونوں واضح ہوجاتے ہیں ۔ پس جو کوئی ہلاک ہوتا ہے تو دلیل ہے ہلاک ہوتا ہے اور جو کوئی زندہ رہتا ہے تو دلیل سے زندہ رہتا ہے۔