۷۔۱یعنی اس کی حرارت دل تک پہنچ جائے گی۔ اگرچہ دنیا کی آگ کے اندر بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ دل تک پہنچ جائے لیکن وہ پہنچتی نہیں کیوں انسا کی موت اس سے پہلے ہی ہو جاتی ہے لیکن جہنم کی آگ دلوں تک پہنچے گی لیکن موت نہ آئے گی۔ باوجود آرزو کے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جو دلوں پر جا لپٹے گی
6 Muhammad Junagarhi
جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی
7 Muhammad Hussain Najafi
جو دلوں تک جا پہنچے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو دلوں تک چڑھ سسجائے گی
9 Tafsir Jalalayn
جو دلوں پر جا لپٹے گی تطلع علی الافئدۃ یعنی جہنم کی یہ آگ دلوں تک پہنچ جائے گی، یوں تو ہر آگ کا یہ خاصہ ہے کہ جو بھی اس پر پڑے، اس کے سب ہی اجزاء کو جلا دتی ہے، مگر دنیوی آگ جیتے جی دل تک نہیں پہنچتی بلکہ دل تک پہنچنے سے پہلے ہی انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے بخلاف جہنم کی آگ کے کہ وہ جلاتی جلاتی دل تک پہنچ جائے گی، اس لئے کہ جہنم میں موت نہیں ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿الَّتِیْ﴾ جو اپنی شدت کے باعث﴿ تَـطَّلِــعُ عَلَی الْاَفْــِٕدَۃِ﴾ جسموں کو چھیدتی ہوئی دلوں تک جا پہنچے گی۔ اتنی سخت حرارت کے باوجود ، وہ اس آگ میں محبوس ہوں گے ، اس سے باہر نکلنے سے مایوس ہوں گے۔ اس لیے فرمایا : ﴿اِنَّہَا عَلَیْہِمْ مُّؤْصَدَۃٌ﴾یعنی وہ آگ ان پر (ہر طرف سے) بند کردی جائے گی۔