Skip to main content

اِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ ۙ

Indeed it
إِنَّهَا
بیشک وہ
(will be) upon them
عَلَيْهِم
ان پر
closed over
مُّؤْصَدَةٌ
بند کی ہوئی ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی

English Sahih:

Indeed, it [i.e., Hellfire] will be closed down upon them .

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی

احمد علی Ahmed Ali

بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان پر بڑے بڑے ستونوں میں۔

۹۔۱مؤصدۃ جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دئیے جائیں گے تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبے لمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عمد سے مراد بڑیاں یا طوق ہیں اور بعض کے نزدیک ستون ہیں جن میں انہیں عذاب دیا جائے گا۔(فتح القدیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو چَو طرفہ طور پر ان پر بند کر دی جائے گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ آگ ان کے اوپر گھیر دی جائے گی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک وہ (آگ) ان لوگوں پر ہر طرف سے بند کر دی جائے گی،