٤۔۱اس کی ذات میں اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔(لیس کمثلہ شئی) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے"انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نے کسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے (صحیح بخاری) اس سورت میں ان کا بھی رد ہو گیا جو متعدد خداؤں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لیے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالٰی ہی کے قائل نہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ﴾ اس کے اسما میں نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں کوئی اس کا ہم سر ہے ۔اس کی ذات بابرکت اور بہت بلند ہے ۔ یہ سورۃ کریمہ توحید اسما وصفات پر مشتمل ہے۔