وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے،
English Sahih:
From the evil of the retreating whisperer -
1 Abul A'ala Maududi
اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے اور دبک رہے
3 Ahmed Ali
اس شیطان کے شر سے جووسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے
4 Ahsanul Bayan
وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔ (١)
٤۔۱ الوسواس، بعض کے نزدیک اسم فاعل الموسوس کے معنی میں ہے اور بعض کے نزدیک یہ ذی الوسواس ہے۔ وسوسہ، مخفی آواز کو کہتے ہیں، شیطان بھی نہایت غیر محسوس طریقوں سے انسان کے دل میں بری باتیں ڈال دیتا ہے اسی کو وسوسہ کہتے ہیں۔ الخناس (کھسک جانے والا یہ شیطان کی صفت ہے۔ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو یہ کھسک جاتا ہے اور اللہ کی یاد سے غفلت برتی جائے تو دل پر چھا جاتا ہے)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
6 Muhammad Junagarhi
وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے
7 Muhammad Hussain Najafi
بار بار وسوسہ ڈالنے بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا سن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے
9 Tafsir Jalalayn
(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے من شر الوسواس، الوسواس بعض کے نزدیک اسم فاعل الموسوس کے معنی میں ہے اور بعض کے نزدیک یہ ذی الوسواس ہے، وسوسہ مخفی آواز کو کہتے ہیں، شیطان بھی نہایت غیر محسوس طریقہ سے انسان کے دل میں بری باتیں ڈال دیتا ہے، اسی کو وسوسہ کہا جاتا ہے، الخناس کھسک جانے والا یہ شیطان کی صفت ہے جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو یہ کھسک جات ا ہے۔ اور ذکر سے غفلت کی حالت میں واپس آ کر دل پر چھا جاتا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
uss waswasa daalney walay kay sharr say jo peechay ko chup jata hai