Skip to main content

فَلَمَّا جَاۤءَ اٰلَ لُوْطِ ِلْمُرْسَلُوْنَۙ

And when
فَلَمَّا
تو جب
came
جَآءَ
آگئے
(to the) family
ءَالَ
آل
(of) Lut
لُوطٍ
لوط کے پاس
the messengers
ٱلْمُرْسَلُونَ
بھیجے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے

English Sahih:

And when the messengers came to the family of Lot,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے، ۶۶)

احمد علی Ahmed Ali

پھر جب لوط کے گھر فرشتے پہنچے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس جب اللہ کے فرستادہ خاندانِ لوط (ع) کے پاس آئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر جب فرشتے آل لوط کے پاس آئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب لوط (علیہ السلام) کے خاندان کے پاس وہ فرستادہ (فرشتے) آئے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

دو حسین لڑکے
یہ فرشتے نوجوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط (علیہ السلام) کے پاس گئے۔ تو حضرت لوط (علیہ السلام) نے کہا تم بالکل ناشناس اور انجان لوگ ہو۔ تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں اور ہم ہیں بھی سچے۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔