اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو (آپ کی شان کے لائق) مقامِ یقین مل جائے (یعنی انشراحِ کامل نصیب ہو جائے یا لمحۂ وصالِ حق)،
English Sahih:
And worship your Lord until there comes to you the certainty [i.e., death].
1 Abul A'ala Maududi
اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو،
3 Ahmed Ali
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے
4 Ahsanul Bayan
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے (١)۔
٩٩۔١ مشرکین آپ کو ساحر، مجنون، کاہن وغیرہ کہتے جس سے بشری جبلت کی وجہ سے آپ کبیدہ خاطر ہوتے، اللہ تعالٰی نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ حمد وثنا کریں، نماز پڑھیں اور اپنے رب کی عبادت کریں، اس سے آپ کو قلبی سکون بھی ملے گا اور اللہ کی مدد بھی حاصل ہوگی، سجدے سے یہاں نماز اور یقین سے مراد موت ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے
6 Muhammad Junagarhi
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس وقت تک برابر اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیں جب تک کہ تمہارے پاس موت نہ آجائے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس وقت تک اپنے رب کی عبادت کرتے رہئے جب تک کہ موت نہ آجائے
9 Tafsir Jalalayn
اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ﴾ ” اور اپنے رب کی عبادت کیجیے، یہاں تک کہ آپ کے پاس یقینی بات آجائے“ یعنی آپ کو موت آجائے۔ یعنی اپنے تمام اوقات میں، اللہ تعالیٰ کے قرب کے لئے دائمی طور پر مختلف عبادات میں مصروف رہیے۔ پس نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی حتیٰ کہ آپ کو آپ کے رب کی طرف سے واپسی کا حکم آپہنچا۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تسلیما کثیرا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur apney perwerdigar ki ibadat kertay raho , yahan tak kay tum per woh cheez aajaye jiss ka aana yaqeeni hai .