فائدہ تھوڑا ہے مگر ان کے لئے عذاب (بڑا) دردناک ہے،
English Sahih:
[It is but] a brief enjoyment, and they will have a painful punishment.
1 Abul A'ala Maududi
دنیا کا عیش چند روزہ ہے آخرکار اُن کے لیے دردناک سزا ہے
2 Ahmed Raza Khan
تھوڑا برتنا ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب
3 Ahmed Ali
تھوڑا سا فائدہ اٹھا لیں اوران کے لیے دردناک عذاب ہے
4 Ahsanul Bayan
انہیں بہت معمولی فائدہ ملتا ہے اور ان کے لئے ہی دردناک عذاب ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس کے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا
6 Muhammad Junagarhi
انہیں بہت معمولی فائده ملتا ہے اور ان کے لئے ہی دردناک عذاب ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس افترا پردازی کا چند روزہ فائدہ ہے (آخرکار) ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ دنیا صرف ایک مختصر لذّت ہے اور اس کے بعد ان کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے
9 Tafsir Jalalayn
(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اسکے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا۔
10 Tafsir as-Saadi
دنیا میں نہ آخرت میں اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو ضرور ذلیل و رسوا کرے گا، اگر انہوں نے اس دنیا سے فائدہ اٹھایا بھی ﴿مَتَاعٌ قَلِيلٌ﴾ ” تو یہ بہت ہی قلیل متاع ہے“ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ﴿وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾ ” اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے“
11 Mufti Taqi Usmani
. ( duniya mein ) unhen jo aesh hasil hai , woh boht thora saa hai , aur unn kay liye dardnak azab tayyar hai .