یا جیسا کہ آپ کا خیال ہے ہم پر (ابھی) آسمان کے چند ٹکڑے گرا دیں یا آپ اﷲ کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لے آئیں،
English Sahih:
Or you make the heaven fall upon us in fragments as you have claimed or you bring Allah and the angels before [us]
1 Abul A'ala Maududi
یا تو آسمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہمارے اوپر گرا دے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے یا خدا اور فرشتوں کو رُو در رُو ہمارے سامنے لے آئے
2 Ahmed Raza Khan
یا تم ہم پر آسمان گرا دو جیسا تم نے کہا ہے ٹکڑے ٹکڑے یااللہ اور فرشتوں کو ضامن لے آؤ
3 Ahmed Ali
یا جیسا تو خیال کرتا ہے ہم پرکوئی آسمان کا ٹکڑا گرادے یا تو الله اور فرشتوں کو روبرو لے آ
4 Ahsanul Bayan
یا آپ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرا دیں جیسا کہ آپ کا گمان ہے یا آپ خود اللہ تعالٰی کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لا کھڑا کر دیں (١)۔
٩٢۔١ یعنی ہمارے روبرو آکر کھڑے ہو جائیں اور ہم انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یا جیسا تم کہا کرتے ہو ہم پر آسمان کے ٹکڑے لا گراؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لاؤ
6 Muhammad Junagarhi
یا آپ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرا دیں جیسا کہ آپ کا گمان ہے یا آپ خود اللہ تعالیٰ کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے ﻻکھڑا کریں
7 Muhammad Hussain Najafi
یا جیساکہ آپ کا خیال ہے آسمان کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دیں یا پھر خدا اور فرشتوں کو کھلم کھلا ہمارے سامنے لے آئیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا ہمارے اوپر اپنے خیال کے مطابق آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرادو یا اللہ اور ملائکہ کو ہمارے سامنے لاکر کھڑا کردو
9 Tafsir Jalalayn
یا جیسا تم کہا کرتے ہو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرا لاؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لے آؤ۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا﴾ ” یا گرا دے ہم پر آسمان، جیسا کہ تو کہا کرتا ہے، ٹکڑے ٹکڑے کر کے“ یعنی عذاب سے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ﴿ أَوْ تَأْتِيَ بِاللّٰـهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا ﴾ ” یا لے آ اللہ کو اور فرشتوں کو سامنے“ یعنی تمام فرشتے، یا دوسرا معنی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تمام فرشتے رو برو آجائیں اور وہ تیری نبوت کی گواہی دیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
ya jaisay tum daway kertay ho , aasman kay tukrray tukrray ker kay ussay hum per gira do , ya phir Allah ko aur farishton ko humaray aamney samney ley aao ,