Skip to main content

اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْاَرْضِ زِيْنَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ اَ يُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا

Indeed We
إِنَّا
بیشک ہم نے
We have made
جَعَلْنَا
بنایا ہم نے
what
مَا
جو
(is) on
عَلَى
پر
the earth
ٱلْأَرْضِ
زمین ہے
adornment
زِينَةً
خوبصورتی
for it
لَّهَا
اس کے لئے
that We may test [them]
لِنَبْلُوَهُمْ
تاکہ ہم آزمائیں ان کو
which of them
أَيُّهُمْ
کون سا ان میں سے
(is) best
أَحْسَنُ
زیادہ اچھا ہے
(in) deed
عَمَلًا
عمل میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

واقعہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ سر و سامان بھی زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے تاکہ اِن لوگوں کو آزمائیں اِن میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے

English Sahih:

Indeed, We have made that which is on the earth adornment for it that We may test them [as to] which of them is best in deed.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

واقعہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ سر و سامان بھی زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے تاکہ اِن لوگوں کو آزمائیں اِن میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ہم نے زمین کا سنگھار کیا جو کچھ اس پر ہے کہ انہیں آزمائیں ان میں کس کے کام بہتر ہیں

احمد علی Ahmed Ali

جو کچھ زمین پر ہے بے شک ہم نے اسے زمین کی زینت بنا دیا ہے تاکہ ہم انہیں آزمائیں کہ ان میں کون اچھے کام کرتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

روئے زمین پر جو کچھ (١) ہے ہم نے اسے زمین کی رونق کا باعث بنایا ہے کہ ہم انہیں آزمالیں کہ ان میں سے کون نیک اعمال والا ہے

٧۔١ روئے زمین میں جو کچھ ہے، حیوانات، جمادات، نباتات، معدنیات اور دیگر مدفون خزانے، یہ سب دنیا کی زینت اور رونق ہیں

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین کے لئے آرائش بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں کون اچھے عمل کرنے والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

روئے زمین پر جو کچھ ہے ہم نے اسے زمین کی رونق کا باعﺚ بنایا ہے کہ ہم انہیں آزمالیں کہ ان میں سے کون نیک اعمال واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بے شک جو کچھ زمین پر ہے ہم نے اسے زمین کی زینت بنایا ہے۔ تاکہ ہم ان لوگوں کو آزمائیں کہ عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بیشک ہم نے روئے زمین کی ہر چیز کو زمین کی زینت قرار دے دیا ہے تاکہ ان لوگوں کا امتحان لیں کہ ان میں عمل کے اعتبار سے سب سے بہتر کون ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے اُن تمام چیزوں کو جو زمین پر ہیں اس کے لئے باعثِ زینت (و آرائش) بنایا تاکہ ہم ان لوگوں کو (جو زمین کے باسی ہیں) آزمائیں کہ ان میں سے بہ اِعتبارِ عمل کون بہتر ہے،