اور ہم نے انہیں (کوہِ) طور کی داہنی جانب سے ندا دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کے لئے ہم نے انہیں قربتِ (خاص) سے نوازا،
English Sahih:
And We called him from the side of the mount at [his] right and brought him near, confiding [to him].
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے اُس کو طُور کے داہنی جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا
2 Ahmed Raza Khan
اور اسے ہم نے طور کی داہنی جانب سے ندا فرمائی اور اسے اپنا راز کہنے کو قریب کیا
3 Ahmed Ali
اور ہم نے اسے کوہِ طور کے دائیں طرف سے پکارا اور اسے راز کی بات کہنے کے لیے قریب بلایا
4 Ahsanul Bayan
ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے آواز کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب پکارا اور باتیں کرنے کے لئے نزدیک بلایا
6 Muhammad Junagarhi
ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے کوہِ طور کی دائیں جانب سے آواز دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کیلئے انہیں اپنا مقرب بنایا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم نے انہیں کوسِ طور کے داہنے طرف سے آواز دی اور راز و نیاز کے لئے اپنے سے قریب بلالیا
9 Tafsir Jalalayn
اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب پکارا اور باتیں کرنے کے لئے نزدیک بلایا
10 Tafsir as-Saadi
اسی لئے فرمایا : ﴿وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ ﴾ یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دائیں جانب سے، جب وہ سفر کر رہے تھے، ہم نے ان کو ندا دی ﴿ لْأَيْمَنَ ﴾ سے مراد بابرکت ہے یعنی یہ ﴿ يُمْنٌ ﴾ ” برکت“ سے ہے اور اس معنی پر اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد دلالت کرتا ہے۔ ﴿أَن بُورِكَ مَن فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا ﴾)(النمل :27؍8) ” بابرکت ہے وہ ہستی جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے اردگرد ہے۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
hum ney unhen koh-e-toor ki dayen janib say pukara , aur unhen apna raz daar bana ker apna qurb ata kiya .