پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے،
English Sahih:
And if they cease, then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
1 Abul A'ala Maududi
پھر اگر وہ باز آ جائیں، تو جان لو کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
2 Ahmed Raza Khan
پھر اگر وہ باز رہیں تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے،
3 Ahmed Ali
پھر اگر وہ باز آجائیں تو الله بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے
4 Ahsanul Bayan
اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اگر وہ باز آجائیں تو خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے
6 Muhammad Junagarhi
اگر یہ باز آجائیں تو اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر اگر وہ لوگ باز آجائیں تو یقینا اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر اگر جنگ سے باز آجائیں تو خدا بڑا بخشنے والا مہربان ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اگر وہ باز آجائیں تو خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے فَاِنِ انْتَھَوْا فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ، یعنی تم جس خدا پر ایمان رکھتے ہو اس کی صفت یہ ہے کہ بدتر سے بدتر مجرم اور گنہگار کو بھی معاف کردیتا ہے جب کہ وہ اپنی باغیانہ روش سے باز آجائے یہی صفت تم اپنے اندر بھی پیدا کرو، تمہاری لڑائی انتقام کی پیاس بجھانے کے لئے نہ ہو بلکہ خدا کے دین کا راستہ صاف کرنے کے لئے ہو تمہاری لڑائی کسی گروہ یا جماعت سے اسی وقت تک ہونی چاہیے جب تک وہ راہ خدا میں مزاحم ہو اور جب وہ پنا رویہ چھوڑ دے تو تمہارا ہاتھ بھی اس پر نہ اٹھنا چاہیے۔ سابقہ آیت وَقَاقِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللہِ میں جو مظلوم مسلمانوں کو قتال کی اجازت دی جا رہی ہے وہ اچانک اور بلا سبب نہیں بلکہ دو چار مہینہ نہیں پورے تیرہ سال مکہ میں ہر طرح کے شدائد بلکہ شقاوت، سفا کی، بہیمیت پر بر کے امتحان میں پورے اترنے کے بعد دفاع کی اجازت مل رہی ہے، ابھی وطن سے بےوطن ہو کر مدینہ میں چین سے بیٹھنے بھی نہیں پائے تھے، کہ جنگ بدر پیش آئی اور لڑائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، اور مدینہ آنے کے بعد بھی مسلمانوں نے جو کچھ کیا صرف اپنے دفاع میں کیا، دنیا خواہ کچھ بھی کہے مگر حقیقت یہی ہے، خدا تربت ٹھنڈی کرے نو مسلم لارڈ ہیڈلے کی کہ جس نے بات پتے کی کہی ہے، کہ تین ابتدائی اسلامی غزوات کے جغرافیائی محل وقوع کو دیکھ کر خود فیصلہ کرو کہ لڑائی کی ابتدء کس نے کی ؟ اور حملہ آور کون تھا ؟ اور حفاظت خود اختیاری میں کون لڑ رہا تھا مکہ کے جنگ جو، اہل فساد، یا مدینہ کے صابر و شاکر مومنین ؟ ٍ (١) غزوہ بدر، بدر مدینہ سے ٣٠ میل کے فاصلہ پر ہے۔ (٢) غزوہ احد، احد مدینہ سے کل ١٢ میل کے فاصلہ پر ہے۔ (٣) جنگ احزاب، اس میں تو محاصرہ خود مدینہ ہی کا ہوا۔ غرضیکہ مذکورہ غزوات میں ہر مرتبہ قریش مکہ یا ان کے حلیف مدینہ پر چڑھ کر آئے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
phir agar woh baaz aajayen to beyshak Allah boht bakhshney wala , bara meharban hai