تو موسٰی (علیہ السلام) اپنے دل میں ایک چھپا ہوا خوف سا پانے لگے،
English Sahih:
And he sensed within himself apprehension, did Moses.
1 Abul A'ala Maududi
اور موسیٰؑ اپنے دل میں ڈر گیا
2 Ahmed Raza Khan
تو اپنے جی میں موسیٰ نے خوف پایا،
3 Ahmed Ali
پھر موسیٰ نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا
4 Ahsanul Bayan
پس موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے دل ہی دل میں ڈر محسوس کیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا
6 Muhammad Junagarhi
پس موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے دل ہی دل میں ڈر محسوس کیا
7 Muhammad Hussain Najafi
(یہ منظر دیکھ کر) موسیٰ نے اپنے دل میں کچھ خوف محسوس کیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو موسٰی نے اپنے دل میں (قوم کی گمراہی کا) خوف محسوس کیا
9 Tafsir Jalalayn
(اس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا
10 Tafsir as-Saadi
جب موسیٰ کو رسیاں اور لاٹھیاں سانپ بن کر چلتی ہوئی محسوس ہوئیں ﴿ فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ ﴾ تو موسیٰ اپنے دل میں ڈر گئے جیسا کہ طبیعت بشری کا تقاضا ہے، ورنہ حقیقت میں انہیں اللہ تعالیٰ کے وعدے اور اس کی نصرت کا پورا یقین تھا۔
11 Mufti Taqi Usmani
iss per musa ko apney dil mein kuch khof mehsoos huwa .