اِنَّ فِىْ هٰذَا لَبَلٰغًا لّـِقَوْمٍ عٰبِدِيْنَۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اِس میں ایک بڑی خبر ہے عبادت گزار لوگوں کے لیے
English Sahih:
Indeed, in this [Quran] is notification for a worshipping people.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اِس میں ایک بڑی خبر ہے عبادت گزار لوگوں کے لیے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک یہ قرآن کافی ہے عبادت والوں کو
احمد علی Ahmed Ali
بےشک اس میں خدا پرستوں کے لیے ایک پیغام ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
عبادت گزار بندوں کے لئے تو اس میں ایک بڑا پیغام ہے (١)
١٠٦۔١ فی ھذا سے مراد وہ وعظ وتنبیہ ہے جو اس سورت میں مختلف انداز سے بیان کی گئی ہے بلاغ سے مراد کفایت ومنفعت ہے یعنی وہ کافی اور مفید ہے یا اس سے مراد قرآن مجید ہے جس میں مسلمانوں کے لئے بڑا فائدہ اور کفالت ہے عابدین سے، خشوع خضوع سے اللہ کی عبادت کرنے والے، اور شیطان اور خواہشات نفس پر اللہ کی اطاعت کو ترجیح دینے والے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں (خدا کے حکموں کی) تبلیغ ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
عبادت گزار بندوں کے لئے تو اس میں ایک بڑا پیغام ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بےشک اس میں عبادت گزار لوگوں کیلئے بڑا انعام ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یقینا اس میں عبادت گزار قوم کے لئے ایک پیغام ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک اس (قرآن) میں عبادت گزاروں کے لئے (حصولِ مقصد کی) کفایت و ضمانت ہے،