Skip to main content
bismillah
ٱقْتَرَبَ
قریب آگیا
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
حِسَابُهُمْ
حساب ان کا
وَهُمْ
اور وہ
فِى
میں
غَفْلَةٍ
غفلت
مُّعْرِضُونَ
منہ موڑے ہوئے ہیں

قریب آ گیا ہے لوگوں کے حساب کا وقت، اور وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں

تفسير
مَا
نہیں
يَأْتِيهِم
آتا ان کے پاس
مِّن
کوئی
ذِكْرٍ
ذکر۔ نصیحت
مِّن
طرف سے
رَّبِّهِم
ان کے رب کی
مُّحْدَثٍ
نیا۔ نئی
إِلَّا
مگر
ٱسْتَمَعُوهُ
وہ سنتے ہیں اس کو
وَهُمْ
اور وہ
يَلْعَبُونَ
کھیل رہے ہوتے ہیں

ان کے پاس جو تازہ نصیحت بھی ان کے رب کی طرف سے آتی ہے اُس کو بہ تکلف سنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں

تفسير
لَاهِيَةً
غافل ہیں
قُلُوبُهُمْۗ
دل ان کے
وَأَسَرُّوا۟
اور انہوں نے چھپائی
ٱلنَّجْوَى
سرگوشی
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
ظَلَمُوا۟
جنہوں نے ظلم کیا
هَلْ
نہیں
هَٰذَآ
یہ
إِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک انسان ہے
مِّثْلُكُمْۖ
تمہاری طرح کا
أَفَتَأْتُونَ
کیا بھلا تم آتے ہو
ٱلسِّحْرَ
جادو کو
وَأَنتُمْ
اور تم
تُبْصِرُونَ
تم دیکھتے ہو

دِل ان کے (دوسری ہی فکروں میں) منہمک ہیں اور ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں کہ "یہ شخص آخر تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے، پھر کیا تم آنکھوں دیکھتے جادُو کے پھندے میں پھنس جاؤ گے؟"

تفسير
قَالَ
کہا
رَبِّى
میرا رب
يَعْلَمُ
جانتا ہے
ٱلْقَوْلَ
بات کو
فِى
میں
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
وَٱلْأَرْضِۖ
اور زمین میں
وَهُوَ
اور وہ
ٱلسَّمِيعُ
سننے والا،
ٱلْعَلِيمُ
جاننے والا ہے

رسُولؐ نے کہا میرا رب ہر اُس بات کو جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں کی جائے، وہ سمیع اور علیم ہے

تفسير
بَلْ
بلکہ
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
أَضْغَٰثُ
پریشان
أَحْلَٰمٍۭ
خواب ہیں۔ خیال ہیں
بَلِ
بلکہ
ٱفْتَرَىٰهُ
اس نے گھڑ لیا ہے اس کو
بَلْ
بلکہ
هُوَ
وہ
شَاعِرٌ
شاعر ہے
فَلْيَأْتِنَا
پس چاہیے کہ لائے ہمارے پاس
بِـَٔايَةٍ
کوئی نشانی
كَمَآ
جیسا کہ
أُرْسِلَ
بھیجے گئے
ٱلْأَوَّلُونَ
پہلے لوگ

وہ کہتے ہیں "بلکہ یہ پراگندہ خواب ہیں، بلکہ یہ اِس کی مَن گھڑت ہے، بلکہ یہ شخص شاعر ہے ورنہ یہ لائے کوئی نشانی جس طرح پرانے زمانے کے رسول نشانیوں کے ساتھ بھیجے گئے تھے"

تفسير
مَآ
نہیں
ءَامَنَتْ
ایمان لائی
قَبْلَهُم
ان سے پہلے
مِّن
کوئی
قَرْيَةٍ
بستی
أَهْلَكْنَٰهَآۖ
ہلاک کردیا ہم نے اس کو
أَفَهُمْ
کیا بھلا وہ
يُؤْمِنُونَ
ایمان لائیں گے ؟

حالاں کہ اِن سے پہلے کوئی بستی بھی، جسے ہم نے ہلاک کیا، ایمان نہ لائی، اب کیا یہ ایمان لائیں گے؟

تفسير
وَمَآ
اور نہیں
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
قَبْلَكَ
آپ سے پہلے
إِلَّا
مگر
رِجَالًا
مردوں کو
نُّوحِىٓ
ہم وحی کیا کرتے تھے
إِلَيْهِمْۖ
ان کی طرف
فَسْـَٔلُوٓا۟
پس پوچھ لو
أَهْلَ
والوں سے
ٱلذِّكْرِ
کتاب
إِن
اگر
كُنتُمْ
ہو تم
لَا
نہیں
تَعْلَمُونَ
تم جانتے

اور اے محمدؐ، تم سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہلِ کتاب سے پوچھ لو

تفسير
وَمَا
اور نہیں
جَعَلْنَٰهُمْ
بنائے ہم نے ان کے
جَسَدًا
ایسے جسم
لَّا
کہ نہ
يَأْكُلُونَ
کھاتے ہوں
ٱلطَّعَامَ
کھانا
وَمَا
اور نہ
كَانُوا۟
تھے وہ
خَٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے

اُن رسُولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں، اور نہ وہ سدا جینے والے تھے

تفسير
ثُمَّ
پھر
صَدَقْنَٰهُمُ
سچ کردیا ہم نے ان سے
ٱلْوَعْدَ
وعدہ
فَأَنجَيْنَٰهُمْ
پس نجات دی ہم نے ان کو
وَمَن
اور جسے
نَّشَآءُ
ہم نے چاہا
وَأَهْلَكْنَا
اور ہلاک کردیا ہم نے
ٱلْمُسْرِفِينَ
حد سے بڑھنے والوں کو

پھر دیکھ لو کہ آخرکار ہم نے ان کے ساتھ اپنے وعدے پُورے کیے، اور انہیں اور جس جس کو ہم نے چاہا بچا لیا، اور حد سے گزر جانے والوں کو ہلاک کر دیا

تفسير
لَقَدْ
البتہ تحقیق
أَنزَلْنَآ
نازل کی ہم نے۔ اتاری ہم نے
إِلَيْكُمْ
تمہاری طرف
كِتَٰبًا
ایک کتاب
فِيهِ
اس میں
ذِكْرُكُمْۖ
ذکر ہے تمہارا
أَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعْقِلُونَ
تم عقل سے کام لو گے

لوگو، ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے، کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟

تفسير
کے بارے میں معلومات :
الانبیاء
القرآن الكريم:الأنبياء
آية سجدہ (سجدة):-
سورۃ کا نام (latin):Al-Anbiya'
سورہ نمبر:21
کل آیات:112
کل کلمات:1168
کل حروف:4890
کل رکوعات:7
مقام نزول:مکہ مکرمہ
ترتیب نزولی:73
آیت سے شروع:2483