Skip to main content
أَمِ
کیا
ٱتَّخَذُوٓا۟
انہوں نے بنائے ہوئے ہیں
ءَالِهَةً
کچھ الہ
مِّنَ
سے
ٱلْأَرْضِ
زمین
هُمْ
وہ
يُنشِرُونَ
پھیلاتے ہیں۔ پیدا کرتے ہیں

کیا اِن لوگوں کے بنائے ہوئے ارضی خدا ایسے ہیں کہ (بے جان کو جان بخش کر) اُٹھا کھڑا کرتے ہوں؟

تفسير
لَوْ
اگر
كَانَ
ہوتے
فِيهِمَآ
ان میں
ءَالِهَةٌ
کچھ الہ
إِلَّا
سوائے
ٱللَّهُ
اللہ کے
لَفَسَدَتَاۚ
البتہ دونوں کا انتقام بگڑ جاتا۔ دونوں بگڑ جاتے
فَسُبْحَٰنَ
پس پاک ہے
ٱللَّهِ
اللہ
رَبِّ
رب
ٱلْعَرْشِ
عرش کا
عَمَّا
اس سے جو
يَصِفُونَ
وہ بیان کرتے ہیں

اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دُوسرے خدا بھی ہوتے تو (زمین اور آسمان) دونوں کا نظام بگڑ جاتا پس پاک ہے اللہ ربّ العرش اُن باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

تفسير
لَا
نہیں
يُسْـَٔلُ
پوچھا جاتا اس سے
عَمَّا
اس کے بارے میں
يَفْعَلُ
جو وہ کرتا ہے
وَهُمْ
اور وہ
يُسْـَٔلُونَ
پوچھے جائیں گے

وہ اپنے کاموں کے لیے (کسی کے آگے) جواب دہ نہیں ہے اور سب جواب دہ ہیں

تفسير
أَمِ
یا
ٱتَّخَذُوا۟ مِن
انہوں نے بنا لیے
دُونِهِۦٓ
اس کے سوا
ءَالِهَةًۖ
کچھ الہ
قُلْ
کہہ دیجیے
هَاتُوا۟
لاؤ
بُرْهَٰنَكُمْۖ
اپنی دلیل
هَٰذَا
یہ
ذِكْرُ
نصیحت ہے
مَن
اس کے لیے
مَّعِىَ
جو میرے ساتھ ہے
وَذِكْرُ
اور ذکر ہے
مَن
ان کا بھی
قَبْلِىۗ
جو مجھ سے پہلے تھے
بَلْ
بلکہ
أَكْثَرُهُمْ
اکثر ان میں سے
لَا
نہیں
يَعْلَمُونَ
علم رکھتے
ٱلْحَقَّۖ
حق کا
فَهُم
تو وہ
مُّعْرِضُونَ
اعراض برتنے والے ہیں

کیا اُسے چھوڑ کر اِنہوں نے دوسرے خدا بنا لیے ہیں؟ اے محمدؐ، ان سے کہو کہ "لاؤ اپنی دلیل، یہ کتاب بھی موجود ہے جس میں میرے دَور کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے اور وہ کتابیں بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی" مگر ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے بے خبر ہیں، اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں

تفسير
وَمَآ
اور نہیں
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
مِن
آپ سے
قَبْلِكَ
پہلے
مِن
کسی
رَّسُولٍ
رسول کو
إِلَّا
مگر
نُوحِىٓ
ہم نے وحی بھیجی
إِلَيْهِ
اس کی طرف
أَنَّهُۥ
بیشک وہ
لَآ
نہیں
إِلَٰهَ
کوئی الہ برحق
إِلَّآ
مگر
أَنَا۠
میں ہی
فَٱعْبُدُونِ
پس عبادت کرو میری

ہم نے تُم سے پہلے جو رسُول بھی بھیجا ہے اُس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، پس تم لوگ میری ہی بندگی کرو

تفسير
وَقَالُوا۟
اور انہوں نے کہا
ٱتَّخَذَ
بنا لیا
ٱلرَّحْمَٰنُ
رحمن نے
وَلَدًاۗ
ایک بیٹا
سُبْحَٰنَهُۥۚ
پاک ہے وہ
بَلْ
بلکہ
عِبَادٌ
(وہ) بندے ہیں،
مُّكْرَمُونَ
عزت دیے گئے

یہ کہتے ہیں "رحمان اولاد رکھتا ہے" سبحان اللہ، وہ تو بندے ہیں جنہیں عزّت دی گئی ہے

تفسير
لَا
نہیں
يَسْبِقُونَهُۥ
آگے بڑھتے اس کے
بِٱلْقَوْلِ
ساتھ بات کے
وَهُم
اور وہ
بِأَمْرِهِۦ
اس کے حکم پر
يَعْمَلُونَ
وہ عمل کرتے ہیں

اُس کے حضور بڑھ کر نہیں بولتے اور بس اُس کے حکم پر عمل کرتے ہیں

تفسير
يَعْلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
بَيْنَ
ان کے آگے ہے
أَيْدِيهِمْ
ان کے آگے ہے
وَمَا
اور جو
خَلْفَهُمْ
ان کے پیچھے ہے
وَلَا
اور نہیں
يَشْفَعُونَ
وہ شفاعت کریں گے
إِلَّا
مگر
لِمَنِ
واسطے اس کے
ٱرْتَضَىٰ
وہ راضی ہوجائے (اللہ)
وَهُم
اور وہ
مِّنْ
سے
خَشْيَتِهِۦ
اس کی خشیت
مُشْفِقُونَ
ڈرنے والے ہیں

جو کچھ اُن کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُن سے اوجھل ہے اس سے بھی وہ باخبر ہے وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے بجز اُس کے جس کے حق میں سفارش سننے پر اللہ راضی ہو، اور وہ اس کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں

تفسير
وَمَن
اور جو
يَقُلْ
کہتا ہے
مِنْهُمْ
ان میں سے
إِنِّىٓ
بیشک میں
إِلَٰهٌ
الہ ہوں
مِّن
اس کے
دُونِهِۦ
سوا
فَذَٰلِكَ
تو یہ
نَجْزِيهِ
ہم بدلہ دیں گے اس کو
جَهَنَّمَۚ
جہنم (کی شکل میں)
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
نَجْزِى
ہم بدلہ دیں گے
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالموں کو

اور جو اُن میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک خدا ہوں، تو اسے ہم جہنّم کی سزا دیں، ہمارے ہاں ظالموں کا یہی بدلہ ہے

تفسير
أَوَلَمْ
کیا بھلا نہیں
يَرَ
دیکھا
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں نے
كَفَرُوٓا۟
جنہوں نے کفر کیا
أَنَّ
بیشک
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمان
وَٱلْأَرْضَ
اور زمین
كَانَتَا
وہ دونوں تھے
رَتْقًا
ملے ہوئے
فَفَتَقْنَٰهُمَاۖ
تو جدا جدا کردیا ہم نے ان کو۔ الگ الگ کردیا ہم نے ان دونوں کو
وَجَعَلْنَا
اور بنایا ہم نے
مِنَ
سے
ٱلْمَآءِ
پانی
كُلَّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کو
حَىٍّۖ
زندہ۔ ہر زندہ چیز کو
أَفَلَا
کیا بھلا نہیں
يُؤْمِنُونَ
وہ ایمان لائیں گے

کیا وہ لوگ جنہوں نے (نبیؐ کی بات ماننے سے) انکار کر دیا ہے غور نہیں کرتے کہ یہ سب آسمان اور زمین باہم ملے ہوئے تھے، پھر ہم نے اِنہیں جدا کیا، اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی کیا وہ (ہماری اس خلّاقی کو) نہیں مانتے؟

تفسير