Skip to main content

مَا يَأْتِيْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنْ رَّبِّہِمْ مُّحْدَثٍ اِلَّا اسْتَمَعُوْهُ وَهُمْ يَلْعَبُوْنَۙ

Not
مَا
نہیں
comes to them
يَأْتِيهِم
آتا ان کے پاس
of
مِّن
کوئی
a Reminder
ذِكْرٍ
ذکر۔ نصیحت
from
مِّن
طرف سے
their Lord
رَّبِّهِم
ان کے رب کی
anew
مُّحْدَثٍ
نیا۔ نئی
except
إِلَّا
مگر
they listen to it
ٱسْتَمَعُوهُ
وہ سنتے ہیں اس کو
while they
وَهُمْ
اور وہ
(are at) play
يَلْعَبُونَ
کھیل رہے ہوتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان کے پاس جو تازہ نصیحت بھی ان کے رب کی طرف سے آتی ہے اُس کو بہ تکلف سنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں

English Sahih:

No mention [i.e., revelation] comes to them anew from their Lord except that they listen to it while they are at play

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان کے پاس جو تازہ نصیحت بھی ان کے رب کی طرف سے آتی ہے اُس کو بہ تکلف سنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جب ان کے رب کے پاس سے انہیں کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے نہیں سنتے مگر کھیلتے ہوئے،

احمد علی Ahmed Ali

ان کے رب کی طرف سمجھانے کے لیے کوئی ایسی نئی بات ان کے پاس نہیں آتی کہ جسے سن کر ہنسی میں نہ ٹال دیتے ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وہ کھیل کود میں ہی سنتے ہیں (١)

٢۔١ یعنی قرآن جو وقتاً فوقتاً حسب حالات و ضروریات نیا نیا اترتا رہتا ہے، وہ اگرچہ انہی کی نصیحت کے لئے اترتا ہے، لیکن وہ اسے اس طرح سنتے ہیں جیسے وہ اس سے استہزاء مذاق اور کھیل کر رہے ہوں یعنی اس میں تدبر و غور و فکر نہیں کرتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ان کے پاس کوئی نئی نصیحت ان کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وه کھیل کود میں ہی سنتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نئی یاددہانی ان کے پاس آتی ہے۔ تو وہ اسے کھیل کود میں لگے ہوئے سنتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نئی یاد دہانی نہیں آتی مگر یہ کہ کان لگا کر سوُ لیتے ہیں اور پھر کھیل تماشے میں لگ جاتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ان کے پاس ان کے رب کی جانب سے جب بھی کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو وہ اسے یوں (بے پرواہی سے) سنتے ہیں گویا وہ کھیل کود میں لگے ہوئے ہیں،