اس سے اس کی بازپرس نہیں کی جا سکتی وہ جو کچھ بھی کرتا ہے، اور ان سے (ہر کام کی) بازپرس کی جائے گی،
English Sahih:
He is not questioned about what He does, but they will be questioned.
1 Abul A'ala Maududi
وہ اپنے کاموں کے لیے (کسی کے آگے) جواب دہ نہیں ہے اور سب جواب دہ ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اس سے نہیں پوچھا جاتا جو وہ کرے اور ان سب سے سوال ہوگا
3 Ahmed Ali
جو کچھ وہ کرتاہے اس سے پوچھا نہیں جاتا اور وہ پوچھے جاتے ہیں
4 Ahsanul Bayan
وہ اپنے کاموں کے لئے (کسی کے آگے) جواب دہ نہیں اور سب (اس کے آگے) جواب دہ ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہوگی
6 Muhammad Junagarhi
وه اپنے کاموں کے لئے (کسی کےآگے) جواب ده نہیں اور سب (اس کےآگے) جواب ده ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ جو کچھ کرتا ہے اس کے بارے میں اس سے بازپرس نہیں کی جا سکتی اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرسش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرسش ہوگی
10 Tafsir as-Saadi
﴿لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ﴾ ” نہیں پوچھا جائے گا اس سے ( اس کی بابت) جو وہ کرتا ہے“۔ اس کی طاقت، اس کے غلبہ اور اس کی کامل قدرت کی بناء پر کوئی اس کے افعال میں، قول یا فعل کے ذریعے، مزاحم نہیں ہوسکتا اس نے اپنی حکمت کاملہ کی بنا پر تمام اشیاء کو ان کے لائق مقامات پر رکھا ہے، ان کو نہایت مہارت سے تخلیق کیا اور ہر چیز کو احسن طریقے سے بنایا، عقل جس کا اندازہ کرسکتی ہے۔ اس پر سوال وارد نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کی تخلیق میں کوئی خلل اور نقص نہیں ﴿ وَهُمْ﴾ یعنی تمام مخلوقات ﴿ يُسْأَلُونَ ﴾ یعنی اپنے افعال و اقوال کے بارے میں جواب دہ ہیں کیونکہ وہ عاجز، محتاج اور غلام ہیں۔ وہ خود اپنی ذات پر یا کسی دوسرے پر ذرہ بھر اختیار نہیں رکھتے۔
11 Mufti Taqi Usmani
woh jo kuch kerta hai , uss ka kissi ko jawab deh nahi hai , aur inn sabb ko jawab dahi kerni hogi .