Skip to main content

وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ

And they say
وَيَقُولُونَ
اور وہ کہتے ہیں
"When (will be fulfilled)
مَتَىٰ
کب ہے
this
هَٰذَا
یہ
promise
ٱلْوَعْدُ
دھمکی (قیامت)
if
إِن
اگر
you are
كُنتُمْ
ہو تم
truthful?"
صَٰدِقِينَ
سچے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ لوگ کہتے ہیں "آخر یہ دھمکی پُوری کب ہو گی اگر تم سچے ہو"

English Sahih:

And they say, "When is this promise, if you should be truthful?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ لوگ کہتے ہیں "آخر یہ دھمکی پُوری کب ہو گی اگر تم سچے ہو"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور کہتے ہیں کب ہوگا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو،

احمد علی Ahmed Ali

ور کہتے ہیں یہ وعدہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہتے ہیں کہ اگر سچے ہو تو بتا دو کہ یہ وعدہ کب ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعید (ہے وہ) کب (آئے گا)؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہتے ہیں کہ اگر سچے ہو تو بتا دو کہ یہ وعده کب ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ سچے ہیں تو یہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہوگا؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ّ ہو تو اس وعدہ قیامت کا وقت آخر کب آئے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہ کہتے ہیں: یہ وعدۂ (عذاب) کب (پورا) ہوگا اگر تم سچے ہو،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

خود عذاب کے طالب لوگ
عذاب الٰہی کو، قیامت کے آنے کو یہ لوگ چونکہ محال جانتے تھے اس لئے جرات سے کہتے تھے کہ بتاؤ تو سہی تمہارے یہ ڈراوے کب پورے ہوں گے ؟ انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ تم اگر سمجھ دار ہوتے اور اس دن کی ہولناکیوں سے آگاہ ہوتے تو جلدی نہ مچاتے اس وقت عذاب الٰہی اوپر تلے سے اوڑھنا بچھونا بنے ہوئے ہونگے، طاقت نہ ہوگی کہ آگے پیچھے سے اللہ کا عذاب ہٹاسکو۔ گندھک کا لباس ہوگا جس میں آگ لگی ہوئی ہوگی اور کھڑے جل رہے ہوں گے، ہر طرف سے جہنم گھیرے ہوئے ہوگی۔ کوئی نہ ہوگا جو مدد کو اٹھے جہنم اچانک دبوچ لے گی اس وقت حیران وششدر رہ جاؤ گے مبہوت اور بیہوش ہوجاؤ گے، کوئی حیلہ نہ ملے گا کہ اسے دفعہ کرو، اس سے بچ جاؤ اور نہ ایک ساعت کی ڈھیل اور مہلت ملے گی۔