Skip to main content

ثُمَّ لْيَـقْضُوْا تَفَثَهُمْ وَلْيُوْفُوْا نُذُوْرَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوْا بِالْبَيْتِ الْعَتِيْقِ

Then
ثُمَّ
پھر
let them complete
لْيَقْضُوا۟
چاہیے کہ دور کریں
their prescribed duties
تَفَثَهُمْ
اپنا میل
and fulfil
وَلْيُوفُوا۟
اور چاہیے کہ پورا کریں
their vows
نُذُورَهُمْ
اپنی نذروں کو
and circumambulate
وَلْيَطَّوَّفُوا۟
اور چاہیے کہ وہ طواف کریں
the House
بِٱلْبَيْتِ
گھر کا
[the] Ancient"
ٱلْعَتِيقِ
قدیم

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں، اور اس قدیم گھر کا طواف کریں

English Sahih:

Then let them end their untidiness and fulfill their vows and perform ‹Tawaf around the ancient House."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں، اور اس قدیم گھر کا طواف کریں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر اپنا میل کچیل اتاریں اور اپنی منتیں پوری کریں اور اس آزاد گھر کا طواف کریں

احمد علی Ahmed Ali

پھر چاہیئے کہ اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور قدیم گھر کا طواف کریں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر وہ اپنا میل کچیل دور کریں (١) اور اپنی نذریں پوری کریں (٢) اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں (٣)

٢٩۔١ یعنی١٠ ذوالحجہ کو جمرہ کبریٰ(یا عقبہ) کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجی تحلل اول (یا اصغر) حاصل ہو جاتا ہے، جس کے بعد وہ احرام کھول دیتا ہے اور بیوی سے مباشرت کے سوا، دیگر وہ تمام کام اس کے لئے جائز ہو جاتے ہیں، جو حالت احرام میں ممنوع ہوتے ہیں۔ میل کچیل دور کرنے کا مطلب یہی ہے کہ پھر وہ بالو، ناخنوں وغیرہ کو صاف کرلے، تیل خوشبو استعمال کرے اور سلے ہوئے کپڑے پہن لے وغیرہ۔
٢٩۔٢ اگر کوئی مانی ہوئی ہو، جیسے لوگ مان لیتے ہیں کہ اگر اللہ نے ہمیں اپنے مقدس گھر کی زیارت نصیب فرمائی، تو ہم فلاں نیکی کا کام کریں گے۔
٢٩۔٣ عتیق کے معنی قدیم کے ہیں مراد خانہ کعبہ ہے کہ حلق یا تقصیر کے بعد افاضہ کرلے، جسے طواف زیارت بھی کہتے ہیں، اور یہ حج کا رکن ہے جو وقوف عرفہ اور جمرہ عقبہ (یا کبرٰی) کو کنکریاں مارنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ جب کہ طواف قدوم بعض کے نزدیک واجب اور بعض کے نزدیک سنت ہے اور طواف وداع سنت مؤکدہ (یا واجب) ہے۔ جو اکثر اہل علم کے نزدیک عذر سے ساقط ہو جاتا ہے، جیسے حائضہ عورت سے بالاتفاق ساقط ہو جاتا ہے (ایسر التفاسیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر چاہیئے کہ لوگ اپنا میل کچیل دور کریں اور نذریں پوری کریں اور خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) کا طواف کریں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر وه اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر لوگوں کو چاہیئے کہ اپنی میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور قدیم گھر (خانہ کعبہ) کا طواف کریں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر لوگوں کو چاہئے کہ اپنے بدن کی کثافت کو دور کریں اور اپنی نذروں کو پورا کریں اور اس قدیم ترین مکان کا طواف کریں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر انہیں چاہئے کہ (احرام سے نکلتے ہوئے بال اور ناخن کٹوا کر) اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں (یا بقیہ مناسک) پوری کریں اور (اﷲ کے) قدیم گھر (خانہ کعبہ) کا طوافِ (زیارت) کریں،