قَدْ كَانَتْ اٰيٰتِىْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَـكُنْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ تَـنْكِصُوْنَۙ
āyātī
ءَايَٰتِى
My Verses
میری آیات
tut'lā
تُتْلَىٰ
recited
پڑھی جاتیں
ʿalaykum
عَلَيْكُمْ
to you
تم پر
fakuntum
فَكُنتُمْ
but you used
تو تھے تم
aʿqābikum
أَعْقَٰبِكُمْ
your heels
اپنی ایڑیوں پر
tankiṣūna
تَنكِصُونَ
turn back
تم پھرجاتے
طاہر القادری:
بیشک میری آیتیں تم پر پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں تو تم ایڑیوں کے بل الٹے پلٹ جایا کرتے تھے،
English Sahih:
My verses had already been recited to you, but you were turning back on your heels.
1 Abul A'ala Maududi
میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم (رسول کی آواز سُنتے ہی) الٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے
2 Ahmed Raza Khan
بیشک میری آیتیں تم پر پڑھی جاتی تھیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے پلٹتے تھے
3 Ahmed Ali
تمہیں میری آیتیں سنائی جاتی تھیں پھر تم ایڑیوں پر الٹے بھاگتے تھے
4 Ahsanul Bayan
میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں (١) پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے (٢)
٦٦۔١ یعنی قرآن مجید یا کلام الٰہی، جن میں پیغمبر کے فرمودات بھی شامل ہیں۔
٦٦۔٢ یعنی آیا احکام الٰہی سن کر تم منہ پھیر لیتے تھے اور ان سے بھا گتے تھے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں اور تم الٹے پاؤں پھر پھر جاتے تھے
6 Muhammad Junagarhi
میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
(وہ وقت یاد کرو جب) میری آیتیں تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں تو تم (سنتے ہی) الٹے پاؤں پلٹ جایا کرتے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب ہماری آیتیں تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں تو تم الٹے پاؤں واپس چلے جارہے تھے
9 Tafsir Jalalayn
میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں اور تم الٹے پاؤں پھر پھرجاتے تھے
10 Tafsir as-Saadi
11 Mufti Taqi Usmani
meri aayaten tum ko parh ker sunai jati then , to tum ultay paon murr jatay thay ,
- القرآن الكريم - المؤمنون٢٣ :٦٦
Al-Mu'minun23:66