اور اے میرے رب! میں اس بات سے (بھی) تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں،
English Sahih:
And I seek refuge in You, my Lord, lest they be present with me."
1 Abul A'ala Maududi
بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں"
2 Ahmed Raza Khan
اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں،
3 Ahmed Ali
اوراےمیرے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ شیطان میرے پاس آئيں
4 Ahsanul Bayan
اور اے میرے رب! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ وہ میرے پاس آجائیں (١)
٩٨۔١ اس لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی کہ ہر اہم کام کی ابتدا اللہ کے نام سے کرو یعنی بسم اللہ پڑھ کر، کیونکہ اللہ کی یاد، شیطان کو دور کرنے والی چیز ہے۔ اسی لئے آپ یہ دعا بھی مانگتے تھے۔ (اللَّھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذُبِکَ مِنَ الْحَرَمِ وَ اَعُوذُبِکَ مِنَ الْغَرَقِ، و اَعُوذُبِکَ اَنْ یَّتَخَبَّطَنِیْ الشَّیْطَانُ عِنْدَالمُوْتِ) (ابو داؤد)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں
6 Muhammad Junagarhi
اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اے میرے پروردگار! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ (شیطان) میرے پاس آئیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ شیاطین میرے پاس آجائیں
9 Tafsir Jalalayn
اور اے پروردگار ! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں
10 Tafsir as-Saadi
پس شیطان کی بدسلوکی کے مقابلے میں بندہ مومن کا وظیفہ وہ جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ نمائی فرمائی ہے، چنانچہ فرمایا : ﴿ وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ ﴾ یعنی میں اپنی قدرت وقوت سے برأت کا اظہار کر کے تیری قدرت و قوت کی پناہ پکڑتا ہوں۔ ﴿ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ﴾ یعنی میں اس شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو ان شیاطین سے ملنے جلنے کی وجہ سے مجھے لاحق ہوسکتا ہے، نیز میں ان کی وسوسہ اندازی اور ایذا رسانی سے تیری پناہ کا طلب گار ہوں اور میں اس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو ان کی موجودگی اور ان کی وسوسہ اندازی کے باعث مجھے لاحق ہوسکتا ہے۔ یہ استعاذہ ہر قسم کے شر اور اس کی اصل سے پناہ طلبی ہے اس میں شیطان کی دراندازی، اس کا وسوسہ اور اس کی ایذا رسانی وغیرہ سب داخل ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی دعا قبول کر کے اسے شیطان کے شر سے پناہ دے دیتا ہے تو بندہ ہر شر سے محفوظ و مصؤن ہوجاتا ہے اور اسے ہر بھلائی کی توفیق عطا ہوجاتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur meray perwerdigar ! mein unn kay apney qareeb aaney say bhi aap ki panah maangta hun .