اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۗ وَّمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
English Sahih:
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے،
احمد علی Ahmed Ali
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ ماجرہ یقیناً آپ کے لئے ایک زبردست نشانی ہے (١) ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں (۲)
١٠٣۔١ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بتوں کے بارے میں اپنی قوم سے مناظرہ اللہ کی توحید کے دلائل، یہ اس بات کی واضح نشانی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
١٠٣۔٢ بعض نے اس مرجع مشرکین مکہ یعنی قریش کو قرار دیا ہے یعنی ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بےشک اس میں بڑی نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک اس (واقعہ) میں (قدرتِ الٰہیہ کی) بڑی نشانی ہے، اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،