Skip to main content

فَلَوْ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ

Then if
فَلَوْ
پس اگر۔ کاش
that
أَنَّ
بیشک
we had
لَنَا
ہمارے لیے
a return
كَرَّةً
ایک بار پلٹنا
then we could be
فَنَكُونَ
تو ہم ہوجائیں
of
مِنَ
میں سے
the believers"
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ایمان لانے والوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں"

English Sahih:

Then if we only had a return [to the world] and could be of the believers..."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے۔ (١)

١٠٢۔١ اہل کفر و شرک، قیامت کے روز دوبارہ دنیا میں آنے کی آرزو کریں گے تاکہ وہ اللہ تعالٰی کی اطاعت کرکے اللہ کو خوش کرلیں۔ لیکن اللہ تعالٰی نے دوسرے مقام پر فرمایا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ بھی دنیا میں بھیج دیا جائے تو وہی کچھ کریں گے جو پہلے کرتے رہے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کاش! ہم دوبارہ (دنیا میں) بھیجے جاتے تو ضرور ہم اہلِ ایمان سے ہو جاتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب هایمان ہوجاتے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

سو کاش ہمیں ایک بار (دنیا میں) پلٹنا (نصیب) ہو جاتا تو ہم مومن ہوجاتے،