Skip to main content

قَالَ كَلَّا ۚ فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ

He said
قَالَ
فرمایا
"Nay
كَلَّاۖ
ہرگز نہیں
go both of you
فَٱذْهَبَا
پس تم دونوں جاؤ
with Our Signs
بِـَٔايَٰتِنَآۖ
ہماری نشانیوں کے ساتھ
Indeed We
إِنَّا
بیشک ہم
(are) with you
مَعَكُم
تمہارے ساتھ
listening
مُّسْتَمِعُونَ
سننے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

فرمایا "ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے

English Sahih:

[Allah] said, "No. Go both of you with Our signs; indeed, We are with you, listening.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

فرمایا "ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

فرما یا یوں نہیں تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

فرمایا ہر گز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جناب باری تعالٰی نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ (١) ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں (٢)

١٥۔١ اللہ تعالٰی نے تسلی دی کہ تم دونوں جاؤ، میرا پیغام ان کو پہنچاؤ، تمہیں جو اندیشے لاحق ہیں ان سے ہم تمہاری حفاظت کریں گے۔ آیات سے مراد وہ دلائل ہیں جن سے ہر پیغمبر کو آگاہ کیا جاتا ہے یا وہ معجزات ہیں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے، جیسے یدِ بیضا اور عصا۔
١٥۔٢ یعنی تم جو کچھ کہو گے اور اس کے جواب میں وہ جو کچھ کہے گا، ہم سن رہے ہونگے اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم تمہیں فریضہ رسالت سونپ کر تمہاری حفاظت سے بےپرواہ نہیں ہوجائیں گے بلکہ نصرت ومعاونت ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ارشاد ہوا ہرگز نہیں! تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ (سب کچھ) سن رہے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیںتم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے ساتھ سب سن رہے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ارشاد ہوا: ہرگز نہیں، پس تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ بیشک ہم تمہارے ساتھ (ہر بات) سننے والے ہیں،