Skip to main content

قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّاَنَاۡ مِنَ الضَّاۤلِّيْنَۗ

He said
قَالَ
موسی نے کہا
"I did it
فَعَلْتُهَآ
وہ کیا تھا
when
إِذًا
جب
I
وَأَنَا۠
اور میں
(was) of
مِنَ
سے
those who are astray
ٱلضَّآلِّينَ
راہ سے بے خبر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

موسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا

English Sahih:

[Moses] said, "I did it, then, while I was of those astray [i.e., ignorant].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

موسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی

احمد علی Ahmed Ali

کہا جب میں نے وہ کام کیا تھاتو میں بےخبر تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا (١)

٢٠۔١ یعنی یہ قتل ارادتًا نہیں تھا بلکہ ایک گھونسہ ہی تھا جو اسے مارا تھا، اس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ علاوہ ازیں یہ واقعہ بھی نبوت سے قبل کا ہے جب کہ مجھ کو علم کی یہ روشنی نہیں دی گئی تھی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راه بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

موسیٰ نے کہا: ہاں میں نے وہ کام اس وقت کیا تھا جب میں راستہ سے بھٹکا ہوا تھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا (کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے)،