Skip to main content

وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِىْۤ اِسْرَاۤءِيْلَ ۗ

And this
وَتِلْكَ
اور یہ
(is the) favor
نِعْمَةٌ
احسان
with which you reproach
تَمُنُّهَا
تم نے یہ احسان کیا
[on] me
عَلَىَّ
مجھ پر
that
أَنْ
کہ
you have enslaved
عَبَّدتَّ
تو نے غلام بنایا
(the) Children of Israel"
بَنِىٓ
بنی
(the) Children of Israel"
إِسْرَٰٓءِيلَ
اسرائیل

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا"

English Sahih:

And is this a favor of which you remind me – that you have enslaved the Children of Israel?"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیل

احمد علی Ahmed Ali

اور یہ احسان جو تو مجھ پر رکھتا ہے اسی لیے تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مجھ پر تیرا کیا یہی وہ احسان ہے؟ جسے تو جتلا رہا ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے (١)

٢٢۔١ یعنی یہ اچھا احسان ہے جو تو مجھے جتلا رہا ہے کہ مجھے تو یقینا تو نے غلام نہیں بنایا اور آزاد چھوڑے رکھا لیکن میری پوری قوم کو غلام بنا رکھا ہے۔ اس ظلم عظیم کے مقابلے میں اس احسان کی آخر حیثیت کیا ہے؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مجھ پر تیرا کیا یہی وه احسان ہے؟ جسے تو جتا رہا ہے جبکہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یہی (پرورش وغیرہ کا) وہ احسان ہے جو تو مجھے جتا رہا ہے جب کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور کیا وہ (کوئی) بھلائی ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتا رہا ہے (اس کا سبب بھی یہ تھا) کہ تو نے (میری پوری قوم) بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا،