Skip to main content

يَأْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيْمٍ

They (will) bring to you
يَأْتُوكَ
وہ لے آئیں گے تیرے پاس
every
بِكُلِّ
ہر قسم کا
magician
سَحَّارٍ
بڑا جادوگر،
learned"
عَلِيمٍ
ماہر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں"

English Sahih:

Who will bring you every learned, skilled magician."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو

احمد علی Ahmed Ali

کہ تیرے پاس بڑے ماہر جادوگروں کو لے آئیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو آپ کے پاس ذی علم جادوگروں کو لے آئیں (١)

٣٧۔١ یعنی ان دونوں کو فی الحال اپنے حال پر چھوڑ دو، اور تمام شہروں سے جادوگروں کو جمع کرکے ان کا باہمی مقابلہ کیا جائے تاکہ ان کے کرتب کا جواب اور تیری تائید و نصرت ہو جائے۔ اور یہ اللہ ہی کی طرف سے سب انتطام تھا تاکہ لوگ ایک ہی جگہ جمع ہو جائیں اور دلائل کا بہ چشم خود مشاہدہ کریں، جو اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائے تھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو ہر بڑے جادوگر کو تمہارے پاس لے آئیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ تیرے پاس ہر بڑے ماہرِ فن جادوگر کو لے آئیں،