Skip to main content

كَذٰلِكَۗ وَاَوْرَثْنٰهَا بَنِىْۤ اِسْرَاۤءِيْلَۗ

Thus
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
And We caused to inherit them
وَأَوْرَثْنَٰهَا
اوروارث بنایا ہم نے ان کو
(the) Children of Israel
بَنِىٓ
بنی
(the) Children of Israel
إِسْرَٰٓءِيلَ
اسرائیل کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا

English Sahih:

Thus. And We caused to inherit it the Children of Israel.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو

احمد علی Ahmed Ali

اسی طرح ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنایا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اسی طرح ہوا اور ہم نے ان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا (١)

٥٩۔١ یعنی جو اقتدار اور بادشاہت فرعون کو حاصل تھی، وہ اس سے چھین کر ہم نے بنی اسرائیل کو عطا کر دی۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد مصر جیسا اقتدار اور دنیاوی جاہ جلال ہم نے بنی اسرائیل کو بھی عطا کیا۔ کیونکہ بنی اسرائیل، مصر سے نکل جانے کے بعد مصر واپس نہیں آئے۔ نیز سورہ دخان میں فرمایا کہ ' ہم نے اس کا وارث کسی دوسری قوم کو بنایا ' (أیسر التفاسیر) اول الذکر اہل علم کہتے ہیں کہ قوما آخرین میں قوم کا لفظ اگرچہ عام ہے لیکن یہاں سورہ شعراء میں جب بنی اسرائیل کو وارث بنانے کی صراحت آگئی ہے تو اس سے مراد بھی قوم بنی اسرائیل ہی ہوگی۔ مگر خود قرآن کی صراحت کے مطابق مصر سے نکلنے کے بعد بنو اسرائیل کو ارض مقدس میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا اور ان کے انکار پر چالیس سال کے لیے یہ داخلہ مؤخر کرکے میدان تیہ میں بھٹکایا گیا پھر وہ ارض مقدس میں داخل ہوئے چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قبر حدیث اسراء کے مطابق بیت المقدس کے قریب ہی ہے اس لیے صحیح معنی یہی ہے کہ جیسی نعمتیں آل فرعون کو مصر میں حاصل تھیں ویسی ہی نعتیں اب بنو اسرائیل کو عطا کی گئیں لیکن مصر میں نہیں بلکہ فلسطین میں واللہ اعلم۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ایسا ہی ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنایا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(ہم نے) اسی طرح (کیا) اور ہم نے بنی اسرائیل کو ان (سب چیزوں) کا وارث بنا دیا،