Skip to main content

قَالَ كَلَّا ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىْ سَيَهْدِيْنِ

He said
قَالَ
کہا
"Nay
كَلَّآۖ
ہرگز نہیں
indeed
إِنَّ
بیشک
with me
مَعِىَ
میرے ساتھ
(is) my Lord
رَبِّى
میرا ر ب ہے
He will guide me"
سَيَهْدِينِ
عنقریب رہنمائی کرے گا میری

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

موسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا"

English Sahih:

[Moses] said, "No! Indeed, with me is my Lord; He will guide me."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

موسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

موسٰی نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا (١)

٦٢۔١ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تسلی دی کہ تمہارا اندیشہ صحیح نہیں، اب دوبارہ تم فرعون کی گرفت میں نہیں جاؤ گے۔ میرا رب یقینا نجات کے راستے کی نشاندہی فرمائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں! یقیناً میرا پروردگار میرے ساتھ ہے جو ضرور میری راہنمائی کرے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہرگز نہیں، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ (نجات) دکھا دے گا،