Skip to main content

قَالَتْ اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْيَةً اَفْسَدُوْهَا وَجَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةً ۚ وَكَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ

She said
قَالَتْ
وہ کہنے لگی
"Indeed
إِنَّ
بیشک
the kings
ٱلْمُلُوكَ
بادشاہ
when
إِذَا
جب
they enter
دَخَلُوا۟
داخل ہوتے ہیں
a town
قَرْيَةً
کسی بستی میں
they ruin it
أَفْسَدُوهَا
فساد کرتے ہیں وہ اس میں
and make
وَجَعَلُوٓا۟
اور کردیتے ہیں
(the) most honorable
أَعِزَّةَ
معزز لوگوں کو
(of) its people
أَهْلِهَآ
اس کے رہنے والے
(the) lowest
أَذِلَّةًۖ
ذلیل
And thus
وَكَذَٰلِكَ
اور اسی طرح
they do
يَفْعَلُونَ
وہ کیا کرتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ملکہ نے کہا کہ "بادشاہ جب کسی مُلک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کر دیتے ہیں یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں

English Sahih:

She said, "Indeed kings – when they enter a city, they ruin it and render the honored of its people humbled. And thus do they do.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ملکہ نے کہا کہ "بادشاہ جب کسی مُلک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کر دیتے ہیں یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بولی بیشک بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے تباہ کردیتے ہیں اور اس کے عزت والوں کو ذلیل اور ایسا ہی کرتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

کہنے لگی بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے خراب کر دیتے ہیں اور وہاں کے سرداروں کو بے عزت کرتے ہیں اور ایسا ہی کریں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی بستی میں گھستے ہیں (١) تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں (٢) اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے (٣)۔

٣٤۔١ یعنی طاقت کے ذریعے سے فتح کرتے ہوئے۔
٣٤۔٢ یعنی قتل و غارت گری کرکے اور قیدی بنا کر۔
٣٤۔٣ بعض مفسرین کے نزدیک یہ اللہ کا قول ہے جو ملکہ سبا کی تائید میں ہے اور بعض کے نزدیک یہ بلقیس ہی کا کلام اور اس کا تتمہ ہے اور یہی سیاق کے زیادہ قریب ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کر دیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ بھی کریں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس نے کہا کہ بادشاه جب کسی بستی میں گھستے ہیں تو اسے اجاڑ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی ایسا ہی کریں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ملکہ نے کہا بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اسے تباہ کر دیتے ہیں اور اس کے معزز باشندوں کو ذلیل کر دیتے ہیں اور ایسا ہی (یہ لوگ) کریں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی علاقہ میں داخل ہوتے ہیں تو بستی کو ویران کردیتے ہیں اور صاحبانِ عزّت کو ذلیل کردیتے ہیں اور ان کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(ملکہ نے) کہا: بیشک جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تواسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل و رسوا کر ڈالتے ہیں اور یہ (لوگ بھی) اسی طرح کریں گے،