اے موسٰی! بیشک وہ (جلوہ فرمانے والا) میں ہی اللہ ہوں جو نہایت غالب حکمت والا ہے،
English Sahih:
O Moses, indeed it is I – Allah, the Exalted in Might, the Wise."
1 Abul A'ala Maududi
اے موسیٰؑ، یہ میں ہوں اللہ، زبردست اور دانا
2 Ahmed Raza Khan
اے موسیٰ بات یہ ہے کہ میں ہی ہوں اللہ عزت والا حکمت والا،
3 Ahmed Ali
اے موسیٰ وہ میں الله ہوں زبردست حکمت والا
4 Ahsanul Bayan
موسٰی! سن بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں غالب (١) با حکمت۔
٩۔١ درخت سے ندا کا آنا، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے باعث تعجب تھا۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، موسٰی! تعجب نہ کر میں ہی اللہ ہوں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب ودانا ہوں
6 Muhammad Junagarhi
موسیٰ! سن بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں غالب با حکمت
7 Muhammad Hussain Najafi
اے موسیٰ! بلاشبہ یہ میں اللہ ہوں، بڑا غلبہ والا، بڑا حکمت والا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
موسیٰ! میں وہ خدا ہوں جو سب پر غالب اور صاحبِ حکمت ہے
9 Tafsir Jalalayn
پاک ہے اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب و دانا ہوں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللّٰـهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾ ” اے موسیٰ! میں ہی اللہ، غالب و دانا ہوں۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو آگاہ فرمایا کہ صرف اللہ ہی اکیلا عبادت کا مستحق ہے جیسا کہ ایک دوسری آیت کریمہ میں فرمایا : ﴿ إِنَّنِي أَنَا اللّٰـهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي ﴾ (طٰہٰ: 20؍14) ” میں اللہ ہوں، جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں۔ پس میری عبادت کر اور مجھے یادر کھنے کے لئے نماز قائم کرو۔“ ﴿اَلْعَزِیْزُ﴾ جو تمام اشیاء پر غالب ہے اور جس کے سامنے تمام مخلوقات مطیع اور سرافگندہ ہیں۔ ﴿ لْحَكِيمُ ﴾ وہ اپنے امرو خلق میں حکمت والا ہے۔ یہ اس کی حکمت ہی ہے کہ اس نے اپنے بندے موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو رسول بنا کر بھیجا جن کے بارے میں اللہ تبارک تعالیٰ کو علم ہے کہ وہ رسالت، وحی اور شرف کلام بخشے جانے کے اہل ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا غلبہ ہی ہے کہ آپ اس پر بھروسہ کرتے ہیں آپ اپنے تنہا ہونے، دشمنوں کی کثرت اور ان کے ظلم و جبر کے باوجود وحشت نہیں کھاتے۔ کیونکہ ان کی پیشانیاں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں اور ان کی حرکات و سکون اس کے دست تدبیر کے تحت ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aey musa ! baat yeh hai kay mein Allah hun , baray iqtidar wala , bari hikmat wala ,