Skip to main content

نَـتْلُوْا عَلَيْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَـقِّ لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ

We recite
نَتْلُوا۟
ہم پڑھتے ہیں
to you
عَلَيْكَ
آپ پر
from
مِن
سے
(the) news
نَّبَإِ
خبر میں (سے)
(of) Musa
مُوسَىٰ
موسیٰ کی
and Firaun
وَفِرْعَوْنَ
اور فرعون کی
in truth
بِٱلْحَقِّ
حق کے ساتھ/ ٹھیک ٹھیک
for a people
لِقَوْمٍ
ایک قوم کے لئے
who believe
يُؤْمِنُونَ
جو ایمان لاتی ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں

English Sahih:

We recite to you from the news of Moses and Pharaoh in truth for a people who believe.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہم تم پر پڑھیں موسیٰ اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

ہم تجھے ایمان داروں کے فائدے کے لیے موسیٰ اور فرعون کا کچھ صحیح حال سناتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعوں کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں (١)

٣۔١ یہ واقعہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اللہ کے پیغمبر ہیں کیونکہ وحی الٰہی کے بغیر صدیوں قبل کے واقعات بالکل اس طریقے سے بیان کر دینا جس طرح پیش آتے ناممکن ہے، تاہم اس کے باوجود اس سے فائدہ اہل ایمان ہی کو ہوگا کیونکہ وہی آپ کی باتوں کی تصدیق کریں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اے محمدﷺ) ہم تمہیں موسٰی اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم اہلِ ایمان کے فائدہ کیلئے موسیٰ و فرعون کی کچھ خبریں سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے پڑھ کر سناتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم آپ کو موسٰی اور فرعون کی سّچی خبر سنارہے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لانے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ پر موسٰی (علیہ السلام) اور فرعون کے حقیقت پر مبنی حال میں سے ان لوگوں کے لئے کچھ پڑھ کر سناتے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں،