اور اللہ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے،
English Sahih:
And obey Allah and the Messenger that you may obtain mercy.
1 Abul A'ala Maududi
اور اللہ اور رسول کا حکم مان لو، توقع ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا
2 Ahmed Raza Khan
اور اللہ و رسول کے فرمانبردار رہو اس امید پر کہ تم رحم کیے جاؤ،
3 Ahmed Ali
اور الله اور رسول کی تابعداری کرو تاکہ تم پر رحم کیے جاؤ
4 Ahsanul Bayan
اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
6 Muhammad Junagarhi
اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اللہ اور رسول(ص) کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اللہ و رسول کی اطاعت کرو کہ شاید رحم کے قابل ہوجاؤ
9 Tafsir Jalalayn
اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
10 Tafsir as-Saadi
فلاح تقویٰ پر موقوف ہے بنا بریں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَاتَّقُوا اللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ ﴾یعنی جہنم سے ڈرو اور ان تمام امور کو چھوڑ دو جو جہنم میں لے جاتے ہیں مثلاً کفر اور مختلف اقسام کے گناہ اور معاصی۔ کیونکہ تمام گناہ، خصوصاً کبیرہ گناہ کفر کی طرف لے جاتے ہیں بلکہ کبیرہ گناہ تو کفر کے خصائل ہیں جس کے حاملین کے لیے اللہ تعالیٰ نے جہنم کی آگ تیار کر رکھی ہے اور گناہ اور معاصی کو ترک کرنا جہنم کی آگ سے نجات دیتا ہے اور (اللہ) جبار کی ناراضی سے بچاتا ہے۔ نیکی اور اطاعت کے افعال رحمٰن کی رضا، جنت میں دخول اور حصول رحمت کے موجب ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَالرَّسُولَ ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ کے اوامر پر عمل اور اس کے نواہی سے اجتناب کر کے اللہ اور رسول کی اطاعت کرو ﴿لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴾ کیونکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت حصول رحمت کا سبب ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۚ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ ﴾(الاعراف :7؍156) ” اور میری رحمت ہر چیز پر وسیع ہے اور میں اسے ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
aur Allah aur Rasool ki baat maano , takay tum say rehmat ka bartao kiya jaye .