بیشک یہی سچا بیان ہے، اور کوئی بھی اﷲ کے سوا لائقِ عبادت نہیں، اور بیشک اﷲ ہی تو بڑا غالب حکمت والا ہے،
English Sahih:
Indeed, this is the true narration. And there is no deity except Allah. And indeed, Allah is the Exalted in Might, the Wise.
1 Abul A'ala Maududi
یہ بالکل صحیح واقعات ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی خداوند نہیں ہے، اور وہ اللہ ہی کی ہستی ہے جس کی طاقت سب سے بالا اور جس کی حکمت نظام عالم میں کار فرما ہے
2 Ahmed Raza Khan
یہی بیشک سچا بیان ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی غالب ہے حکمت والا،
3 Ahmed Ali
بے شک یہی سچا بیان ہے اور الله کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور بے شک الله ہی زبردست حکمت والا ہے
4 Ahsanul Bayan
یقیناً صرف یہی سچا ایمان ہے اور کوئی معبود برحق نہیں بجز اللہ تعالٰی کے اور بیشک غالب اور حکمت والا اللہ تعالٰی ہی ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یہ تمام بیانات صحیح ہیں اور خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک خدا غالب اور صاحبِ حکمت ہے
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً صرف یہی سچا بیان ہے اور کوئی معبود برحق نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے اور بے شک غالب اور حکمت واﻻ اللہ تعالیٰ ہی ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
(جناب عیسیٰ کی) یہ برحق سرگزشت ہے (وہ خدا یا خدا کے بیٹے نہیں بلکہ اس کے خاص بندے ہیں) اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ توانا اور بڑا حکمت والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ سب حقیقی واقعات ہیں اور خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے اور وہی خدا صاحبِ عزّت و حکمت
9 Tafsir Jalalayn
یہ تمام بیانات صحیح ہیں اور خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک خدا غالب اور صاحب حکمت ہے اِنَّ ھَذَا لَھُوَ الْقَصُصُ الْحَقُّ (الآیۃ) یعنی سارا سلسلہ واقعات جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح اور مادر مسیح دونوں بشر محض تھے، کوئی بھی شریک الوہیت نہیں۔ نہ بلحاظ ذات اور نہ بلحاظ صفات اور قنوم وغیرہ کے قصے تو سب واہیات ہیں، مِنْ تاکید کلام کیلئے زائدہ ہے۔ اَلْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ، ہر ارادہ پر غالب، قادر مطلق، اس صفت میں مسیح وغیرہ کوئی بھی باری تعالیٰ کا شریک نہیں۔ حکیم مطلق ہے اس صفت میں بھی اس کا کوئی شیک نہیں۔ اپنے اسی علم کامل محیط کے ذریعہ ہر ایک کو سزا دینے والا ہے۔ فَاِنْ تَوَلَّوْا یعنی اتمی توضیحات کے بعد بھی اگر اپنی سرتابی جاری رکھیں اور دین و اعتقاد میں فساد برپا کرتے رہیں اور بجائے توحید کے شرک کی جانب بلاتے ہیں تو اللہ کے علم سے کوئی کلی یا جزئی بات خارج نہیں ہے وہ ان کو اپنے علم محیط کے اعتبار سے سزا دیگا۔
10 Tafsir as-Saadi
:﴿إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ ۚ﴾” یقیناً صرف یہی سچا بیان ہے“ یعنی جو کچھ اللہ نے بیان کیا ہے وہی حق ہے۔ اس کے خلاف ہر چیز باطل ہے۔﴿ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا اللَّـهُ﴾اور کوئی معبود برحق نہیں سوائے اللہ کے“ اس کے سوا کسی کی عبادت درست نہیں، کوئی اور ذرہ برابر عبادت کا بھی حق نہیں رکھتا۔ ﴿ وَإِنَّ اللَّـهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾” بے شک اللہ ہی غالب اور حکمت والا ہے“ وہ ہر چیز پر غالب ہے اور ہر چیز اس کے سامنے سرنگوں ہے۔ وہ حکمت والا ہے جو ہر چیز کو صحیح مقام پر رکھتا ہے۔ کافروں کے ذریعے سے مومنوں کی آزمائش میں بھی اس کی حکمت کاملہ موجود ہے۔ جن سے مومن قولی اور عملی طور پر جہاد اور قتال کرتے رہتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
yaqeen jano kay waqiyaat ka sacha biyan yehi hai . aur Allah kay siwa koi mabood nahi hai . aur yaqeenan Allah hi hai jo iqtidar ka bhi malik hai , hikmat ka bhi malik .