پھر ان لوگوں کا انجام بہت برا ہوا جنہوں نے برائی کی اس لئے کہ وہ اﷲ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے،
English Sahih:
Then the end of those who did evil was the worst [consequence] because they denied the signs of Allah and used to ridicule them.
1 Abul A'ala Maududi
آ خرکار جن لوگوں نے بُرائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے
2 Ahmed Raza Khan
پھر جنہوں نے حد بھر کی برائی کی ان کا انجام یہ ہوا کہ اللہ کی آیتیں جھٹلانے لگے اور ان کے ساتھ تمسخر کرتے،
3 Ahmed Ali
پھر برا کرنے والوں کا انجام بھی برا ہی ہوا اس لیے کہ انہوں نے الله کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان کی ہنسی اڑاتے رہے
4 Ahsanul Bayan
پھر آخر برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا، (١) اس لئے کہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے۔
١٠۔١ سوآی بروزن فعلی سوء سے اسوأ کی تانیث ہے یسے حسنی احسن کی تانیث ہے۔ یعنی ان کا جو انجام ہوا، بدترین انجام تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے
6 Muhammad Junagarhi
پھر آخر برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا، اس لئے کہ وه اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر ان لوگوں کا انجام جنہوں نے (مسلسل) برائیاں کیں برا ہی ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کے بعد برائی کرنے والوں کا انجام برا ہوا کہ انہوں نے خدا کی نشانیوں کو جھٹلادیا اور برابر ان کا مذاق اڑاتے رہے
9 Tafsir Jalalayn
پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بھی برا ہوا اس لئے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کی ہنسی اڑاتے رہے تھے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ﴾ ” اور پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بھی برا ہوا۔“ یعنی بہت قبیح اور بری حالت ہوئی اور یہ چیز ان کے لیے عذاب کی داعی بن گئی کہ ﴿كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللّٰـهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ ﴾ ” انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان کا مذاق اڑایا۔“ یہ ان کی برائیوں اور گناہوں کی سزا ہے، پھر یہ تمسخر اور تکذیب ان کے لیے سب سے بڑی سزا کا سبب بنے گی۔
11 Mufti Taqi Usmani
phir jinn logon ney burai ki thi , unn ka anjam bhi bura hi huwa , kiyonkay unhon ney Allah ki aayaton ko jhutlaya tha , aur woh unn ka mazaq uraya kertay thay .