Skip to main content

وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُوْنَ

And (the) Day
وَيَوْمَ
اور جس دن
will (be) established
تَقُومُ
قائم ہوگی
the Hour
ٱلسَّاعَةُ
قیامت
will (be in) despair
يُبْلِسُ
ناامید ہوجائیں گے
the criminals
ٱلْمُجْرِمُونَ
مجرم

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جب وہ ساعت برپا ہو گی اس دن مجرم ہَک دَک رہ جائیں گے

English Sahih:

And the Day the Hour appears the criminals will be in despair.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جب وہ ساعت برپا ہو گی اس دن مجرم ہَک دَک رہ جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرموں کی آس ٹوٹ جائے گی

احمد علی Ahmed Ali

اور جس دن قیامت قائم ہو گی گناہگار نا امید ہو جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گناہگار حیرت زدہ رہ جائیں گے (١)۔

١٢۔١ ابلاس کے معنی ہیں اپنے موقف کے اثبات میں کوئی دلیل پیش نہ کرسکنا اور حیران و ساکت کھڑے رہنا اسی کو نا امیدی کے مفہوم سے تعبیر کر لیتے ہیں۔ اس اعتبار سے مبلس وہ ہوگا جو نا امید ہو کر خاموش کھڑا ہو اور اسے کوئی دلیل نہ سوجھ رہی ہو قیامت والے دن کافروں اور مشرکوں کا یہی حال ہوگا، یعنی کہ عذاب کے بعد وہ ہر خبر سے مایوس اور دلیل و حجت پیش کرنے سے قاصر ہونگے۔ مجرموں سے مراد کافر و مشرکین ہیں جیسے
کہ اگلی آیت میں واضح ہے

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جس دن قیامت برپا ہوگی گنہگار نااُمید ہوجائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو گنہگار حیرت زده ره جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جس دن قیامت قائم ہوگی (اس دن) مجرم مایوس اور بےآس ہو جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جس دن قیامت قائم کی جائے گی اس دن سارے مجرمین مایوس ہوجائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو مجرم لوگ مایوس ہو جائیں گے،