Skip to main content

وَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ مِّنْ شُرَكَاۤٮِٕهِمْ شُفَعٰۤؤُا وَكَانُوْا بِشُرَكَاۤٮِٕهِمْ كٰفِرِيْنَ

And not
وَلَمْ
اور نہ
will be
يَكُن
ہوں گے
for them
لَّهُم
ان کے لیے
among
مِّن
میں سے
theirs partners
شُرَكَآئِهِمْ
ان کے شریکوں
any intercessors
شُفَعَٰٓؤُا۟
سفارشی
and they will be
وَكَانُوا۟
اور وہ ہوجائیں گے
in their partners
بِشُرَكَآئِهِمْ
ساتھ اپنے شریکوں کے
disbelievers
كَٰفِرِينَ
انکاری۔ منکر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان کے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ان کا سفارشی نہ ہو گا اور وہ اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے

English Sahih:

And there will not be for them among their [alleged] partners any intercessors, and they will [then] be disbelievers in their partners.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان کے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ان کا سفارشی نہ ہو گا اور وہ اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان کے شریک ان کے سفارشی نہ ہوں گے اور وہ اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے،

احمد علی Ahmed Ali

اور ان کے معبودوں میں سے کوئی ان کی سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور اپنے معبودوں سے منکر ہو جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان تمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا شفارشی نہ ہوگا (١) اور (خود یہ بھی) اپنے شریکوں کے منکر ہوجائیں گے۔ (۲)

١٣۔١ شریکوں سے مراد معبودان باطلہ ہیں جن کی مشرکین، یہ سمجھ کر عبادت کرتے تھے کہ یہ اللہ کے ہاں ان کے سفارشی ہوں گے، اور انہیں اللہ کے عذاب سے بچالیں گے۔ لیکن اللہ نے یہاں وضاحت فرما دی کہ اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے اللہ کے ہاں کوئی سفارشی نہیں ہوگا
۔ ١٣۔۲یعنی وہاں ان کی الوہیت کے منکر ہوجائیں گے کیونکہ وہ دیکھ لیں گے کہ یہ تو کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے پر قادر نہیں ہیں دوسرے معنی ہیں کہ یہ معبود اس بات سے انکار کردیں گے کہ یہ لوگ انہیں اللہ کا شریک گردان کر ان کی عبادت کرتے تھے۔ کیونکہ وہ تو ان کی عبادت سے ہی بےخبر ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کے (بنائے ہوئے) شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ اپنے شریکوں سے نامعتقد ہوجائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کے تمام تر شریکوں میں سے ایک بھی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور (خود یہ بھی) اپنے شریکوں کے منکر ہو جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ان کے بنائے شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور وہ بھی اپنے شریکوں سے انکار کر جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان کے شرکائ میں کوئی سفارش کرنے والا نہ ہوگا اور یہ خود بھی اپنے شرکائ کا انکار کرنے والے ہوں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان کے (خود ساختہ) شریکوں میں سے ان کے لئے سفارشی نہیں ہوں گے اور وہ (بالآخر) اپنے شریکوں کے (ہی) مُنکِر ہو جائیں گے،