پھر اُس کی نسل ایک ایسے ست سے چلائی جو حقیر پانی کی طرح کا ہے
2 Ahmed Raza Khan
پھر اس کی نسل رکھی ایک بے قدر پانی کے خلاصہ سے
3 Ahmed Ali
پھر اس کی اولاد نچڑے ہوئے حقیر پانی سے بنائی
4 Ahsanul Bayan
پھر اس کی نسل ایک بےوقعت پانی کے نچوڑ سے چلائی (١)
۔١ یعنی منی کے قطرے سے، مطلب یہ ہے کہ ایک انسانی جوڑا بنانے کے بعد، اس کی نسل کے لئے ہم نے یہ طریقہ مقرر کر دیا کہ مرد اور عورت آپس میں نکاح کریں، ان کے جنسی ملاپ سے جو قطرہ آب، عورت کے رحم میں جائے گا، اس سے ہم ایک انسانی پیکر تراش کر باہر بھیجتے رہیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر اس کی نسل خلاصے سے (یعنی) حقیر پانی سے پیدا کی
6 Muhammad Junagarhi
پھر اس کی نسل ایک بے وقعت پانی کے نچوڑ سے چلائی
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر اس کی نسل کو ایک حقیر پانی (نطفہ) کے نچوڑ سے قرار دیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کے بعد اس کی نسل کو ایک ذلیل پانی سے قرار دیا ہے
9 Tahir ul Qadri
پھر اس کی نسل کو حقیر پانی کے نچوڑ (یعنی نطفہ) سے چلایا،
10 Tafsir as-Saadi
﴿ ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ ﴾ ” پھر کیا اس کی نسل کو“ یعنی ذریت آدم کی پیدائش کو ﴿ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ ﴾ گندے اور کمزور نطفہ سے۔
11 Mufti Taqi Usmani
phir uss ki nasal aik nichoray huye haqeer paani say chalai .