Skip to main content

وَلِسُلَيْمٰنَ الرِّيْحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّرَوَاحُهَا شَهْرٌۚ وَ اَسَلْنَا لَهٗ عَيْنَ الْقِطْرِۗ وَمِنَ الْجِنِّ مَنْ يَّعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِاِذْنِ رَبِّهِۗ وَمَنْ يَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيْرِ

And to Sulaiman
وَلِسُلَيْمَٰنَ
اور واسطے سلیمان کے
the wind
ٱلرِّيحَ
ہوا کو (مسخر کیا)
its morning course
غُدُوُّهَا
اس کا چلنا صبح کے و قت
(was) a month
شَهْرٌ
ایک مہینے کی راہ تک
and its afternoon course
وَرَوَاحُهَا
اور شام کے وقت اس کا چلنا
(was) a month
شَهْرٌۖ
ایک مہینے کا
and We caused to flow
وَأَسَلْنَا
اور بہادیا ہم نے
for him
لَهُۥ
اس کے لیے
a spring
عَيْنَ
چشمہ
(of) molten copper
ٱلْقِطْرِۖ
پگھلے ہوئے تانبے کا
And [of]
وَمِنَ
اور سے
the jinn
ٱلْجِنِّ
جنوں (میں سے)
who
مَن
جو
worked before him
يَعْمَلُ بَيْنَ
کام کرتے تھے
before him
يَدَيْهِ
اس کے آگے
by the permission
بِإِذْنِ
اذن کے ساتھ
(of) his Lord
رَبِّهِۦۖ
اس کے رب کے
And whoever
وَمَن
اور جو
deviated
يَزِغْ
سرتابی کرتا۔ منحرف ہوتا
among them
مِنْهُمْ
ان میں سے
from
عَنْ
سے
Our Command
أَمْرِنَا
ہمارے حکم سے
We will make him taste
نُذِقْهُ
ہم چکھاتے اس کو
of
مِنْ
سے
(the) punishment
عَذَابِ
عذاب میں (سے)
(of) the Blaze
ٱلسَّعِيرِ
بھڑکتی ہوئی آگ کے

طاہر القادری:

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے (ہم نے) ہوا کو (مسخّر کر دیا) جس کی صبح کی مسافت ایک مہینہ کی (راہ) تھی اور اس کی شام کی مسافت (بھی) ایک ماہ کی راہ ہوتی، اور ہم نے اُن کے لئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا، اور کچھ جنّات (ان کے تابع کردیئے) تھے جو اُن کے رب کے حکم سے اُن کے سامنے کام کرتے تھے، اور (فرما دیا تھا کہ) ان میں سے جو کوئی ہمارے حکم سے پھرے گا ہم اسے دوزخ کی بھڑکتی آگ کا عذاب چکھائیں گے،

English Sahih:

And to Solomon [We subjected] the wind – its morning [journey was that of] a month – and its afternoon [journey was that of] a month, and We made flow for him a spring of [liquid] copper. And among the jinn were those who worked for him by the permission of his Lord. And whoever deviated among them from Our command – We will make him taste of the punishment of the Blaze.

1 Abul A'ala Maududi

اور سلیمانؑ کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کر دیا، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک ہم نے اُس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور ایسے جن اس کے تابع کر دیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے اُن میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے