ان سے کہو "میرا رب (مجھ پر) حق کا القا کرتا ہے اور وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے"
2 Ahmed Raza Khan
تم فرماؤ بیشک میرا رب حق پر القا فرماتا ہے بہت جاننے والا سب نبیوں کا،
3 Ahmed Ali
کہہ دو میرا رب سچا دین برسا رہا ہے اور وہ چھپی ہوئی چیزوں کو خوب جانتا ہے
4 Ahsanul Bayan
کہہ دیجئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وہ ہر غیب کا جاننے والا ہے (۱)
٤۸۔۱قذف کے معنی تیراندازی اور خشت باری کے بھی ہیں اور کلام کرنے کے بھی، یہاں اس کے دوسرے معنی ہیں یعنی وہ حق کے ساتھ گفتگو فرماتا، اور اپنے رسولوں پر وحی نازل فرماتا اور ان کے ذریعے سے لوگوں کے لیے حق واضح فرماتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ میرا پروردگار اوپر سے حق اُتارتا ہے (اور وہ) غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے
6 Muhammad Junagarhi
کہہ دیجیئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وه ہر غیب کا جاننے واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
کہہ دیجئے! کہ میرا پروردگار جوکہ بڑا غیب دان ہے حق کو (باطل پر) ڈالتا (مارتا) ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار حق کو برابر دل میں ڈالتا رہتا ہے اور وہ برابر غیب کا جاننے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
کہہ دو کہ میرا پروردگار اوپر سے حق اتارتا ہے اور وہ غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان دلائل و براہین کا ذکر کرنے کے بعد، جو حق کی صحت اور باطل کے بطلان پر دلالت کرتے ہیں، آگاہ فرمایا کہ یہ اس کی سنت اور عادت ہے۔ ﴿ يَقْذِفُ بِالْحَقِّ﴾ ” اللہ تعالیٰ حق کے ذریعے سے چوٹ لگاتے ہیں“ باطل پر جو اس کا سر توڑ دیتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ نیست و نابود ہوجاتا ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر حق کو واضح اور اہل تکذیب کے اعتراضات کو رد کردیا ہے، جو عبرت حاصل کرنے والوں کے لئے عبرت اور غور و فکر کرنے والوں کے لئے نشانی ہے تو آپ نے دیکھا کہ اہل تکذیب کے اقوال کیسے مضمحل ہوگئے، ان کا جھوٹ اور عناد کیسے عیاں ہوگیا، حق روشن ہو کر ظاہر ہوگیا اور باطل کا قلع قمع ہوگیا اور اس کا سبب یہ ہے کہ اس کو ﴿عَلَّامُ الْغُيُوبِ﴾ ” سب سے زیادہ چھپی ہوئی باتوں کو جاننے والے“ نے بیان کیا ہے جو دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں اور شبہات کو جانتا ہے، جو ان دلائل کو بھی جانتا ہے جو ان شبہات کے مقابلے میں جنم لیتے ہیں اور ان کو رد کرتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
keh do kay : mera perwerdigar haq ko oopper say bhej raha hai , woh ghaib ki sari baaton ko khoob janney wala hai .