کہو "حق آگیا ہے اور اب باطل کے کیے کچھ نہیں ہو سکتا"
2 Ahmed Raza Khan
تم فرماؤ حق آیا اور باطل نہ پہل کرے اور نہ پھر کر آئے
3 Ahmed Ali
کہہ دو حق آ گیا ہے اور جھوٹے معبود نہ پہلی بار پیدا کرتے ہیں اور نہ دوبارہ پیدا کریں گے
4 Ahsanul Bayan
کہہ دیجئے! کہ حق آچکا باظل نہ پہلے کچھ کر سکا ہے اور نہ کرسکے گا (١)۔
٤٩۔١ حق سے مراد قرآن اور باطل سے مراد کفر و شرک ہے۔ مطلب ہے اللہ کی طرف سے اللہ کا دین اور اس کا قرآن آگیا ہے۔ جس سے باطل ختم ہوگیا ہے، اب وہ سر اٹھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ حق آچکا اور (معبود) باطل نہ تو پہلی بار پیدا کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پیدا کرے گا
6 Muhammad Junagarhi
کہہ دیجیئے کہ حق آچکا باطل نہ تو پہلے کچھ کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
آپ(ص) کہہ دیجئے! حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے (بالکل مٹ گیا ہے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آپ کہہ دیجئے کہ حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے
9 Tafsir Jalalayn
کہہ دو کہ حق آچکا اور (معبود) باطل نہ تو پہلی بار پیدا کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پیدا کرے گا
10 Tafsir as-Saadi
لہٰذا وہ اپنے بندوں کو ان دلائل کا علم عطا کر کے ان کو ان کے سامنے خوب واضح کردیتا ہے، اس نے فرمایا : ﴿قُلْ جَاءَ الْحَقُّ﴾ ” کہہ دیجیے : حق آگیا ہے“ یعنی وہ ظاہر، واضح اور سورج کی مانند روشن ہوگیا اور اس کی دلیل غالب آگئی ہے۔ ﴿وَمَا يُبْدِئُ ا لْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ ﴾ ” اور باطل نہ تو پہلی بار پیدا کرسکتا ہے نہ دوبارہ پیدا کرے گا۔“ یعنی اس کے ہتھکنڈے مضمحل ہو کر باطل اور اس کے دلائل سرنگوں ہوگئے۔ باطل( یعنی کوئی خود ساختہ معبود )کسی کو پیدا کرسکتا ہے نہ مرنے کے بعد زندگی کا اعادہ کرسکتا ہے۔ جب حق واضح ہوگیا، جس کی طرف رسول مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت دی تھی اور آپ کو جھٹلانے والے آپ پر گمراہی کا بہتان لگاتے تھے، تو آپ نے ان کو حق سے آگاہ کر کے حق کو ان کے سامنے واضح کردیا اور ان پر ثابت کردیا کہ وہ حق کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہیں۔ آپ نے ان کو یہ بھی بتا دیا کہ ان کا آپ کو گمراہ کہنا حق کو کوئی نقصان دے سکتا ہے نہ دعوت حق کسی کے روکے رکتی ہے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مَعَاذَ اللہِ) گمراہ ہیں، حالانکہ آپ اس سے پاک اور منزہ ہیں، تاہم اگر بحث میں برسبیل تنزل تمہاری بات کو صحیح مان لیں۔ تو آپ کی گمراہی آپ کے لئے ہے یعنی آپ کی گمراہی کا تعلق صرف آپ کے ساتھ ہے، دوسروں پر اس کا کوئی اثر نہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
keh do kay : haq aa-chuka hai , aur batil mein naa kuch shuroo kernay ka dum hai , naa dobara kernay ka .